ایڈوائزر محتسب اعلی سندھ ڈاکٹر محمد نواز شیخ کا عزم عوامی کا مسائل کا میرٹ کی بنیاد پر فوری ازالہ

صوبائی محتسب کے حکم پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ،کشمور ایٹ کندھ کوٹ میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلی زاہد حسین برڑو کی سربراہی میں ایک کھلی کچهیری کا انعقاد کیا گیا جس میں سرکاری ملازمین کی پنشن ، ریٹائرمنٹ اور دیگر مسائل پر فوری حل کرنے پر غور کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلی زاہد حسین برڑو صوبائی محتسب اعلی کے احکامات پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں پہنچے۔ اس موقع پر لوگوں نے ڈائریکٹر محتسب اعلی کو پینشن ، ریٹائرمینٹ اور درستگی کی نشاندہی کروائیں ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر محتسب اعلی نے کہا کہ صوبائی محتسب اعلی کے احکامات پر ہم آج ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کشمور ایٹ کندھ کوٹ پہنچے ہیں تاکہ لوگوں کے مسائل کو ان کے دروازے پر حل کیا جا سکے ۔انہوں نے کھلی کچهیری میں انتظامیہ کی کوتاہی پر برہمی کا اظہار کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ رجسٹرار کاشف ضیاء سومرو اور صوبائی محتسب اعلیٰ کے افسران، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر عبدالرسول ابڑو، اکاؤنٹنٹ مسرت علی، غلام مرتضیٰ سیٹھار سید واجد شاہ، عبدالواحد اور اور اکاونٹس افسران موجود تھے۔