میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کے دو ٹاؤن اور 22 یوسیز کو ہر ماہ تین کروڑ دس لاکھ کا بجٹ ملنے کے باوجودg شہر کھنڈرات می ں تبدیل ہونے لگا، ٹاؤنز کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی

میرپورخاص == تحسین احمد خان ===
میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کے دو ٹاؤن اور 22 یوسیز کو ہر ماہ تین کروڑ دس لاکھ کا بجٹ ملنے کے باوجودg شہر کھنڈرات می ں تبدیل ہونے لگا، ٹاؤنز کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میونسپل کارپوریشن کے دو ٹاؤن ٹاؤن میر شیر محمد ٹالپر اور ٹاؤن خادم علی شاہ میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ملازمین اور وسائل کی تقسیم کے باوجود کارکردگی نا ہونے کے برابر ہے زرائع کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے دونوں ٹاؤن کو او زی ٹی کی مدد میں ہر ماہ فی ٹاون ایک کروڑ کی گرانٹ مل رہی چھ ماہ کے دوران دونوں ٹاؤنز کو ابتک 12 کروڑ کی خطیررقم منتقل ہونے کے باوجود دونوں ٹاؤنز میں ابتک کوئی بھی کام نظر ہوتا ہوا نظر نہیں أنا دونوں ٹاؤنز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا ہے شہریوں کا کہنا تھا کہ میرپورخاص کی عوام اس وقت بہت خوش ہوئی تھی جب میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ٹاونز بنانے کا اعلان کیا گیا تھا مگر چھ ماہ گزر چکے کوئی خاطر خواہ ترقیاتی نا کرا جاسکے شہریوں کا کہنا تھا کہ دونوں ٹاؤن کی ٹوٹل 22 یوسیز میں ہر ماہ پانچ لاکھ روپے گرانٹ بھی دی جارہی ہے مگر افسوس کسی بھی یوسی میں ایک کچرا کنڈی یا ایک نالی تک نہیں بنوائی اور نا ہی صفاہی ستھرائی کے کاموں میں کوئی بہتری نظر آرہی ہے میونسپل کارپوریشن کے دو ٹاؤنز اور 22 یوسیز کی کی کاکردگی نا ہونے کے برابر ہے زرائع کے مطابق کروڑوں روپوں کی ماہانہ او زی ٹی میں صرف کینٹی جینسی بلوں کی مد میں ہر ماہ لاکھوں روپے نکالے جارہے جس کے لیے دونوں ٹاؤنز کی کارکردگی مثالی دیکھی جارہی ہے ایک جانب کینٹی جینسی بلوں کی مدد میں کارکردگی مثالی ہے تو دوسری جانب سے دونوں ٹاؤن کے ٹاؤن چیرمین کی جانب سے پر تعیش اراہشوں سے آراستہ اپنے آفس بھی اپنے ٹاؤن کے بجائے میونسپل کارپوریشن بلڈنگ میں ہی بناہے ہوہے ہیں جس کی وجہ سے عوام اپنے منتخب چیئرمینوں سے دور ہیں***