پاکستان میں ڈاکٹروں کو وٹامنز اور فوڈ سپلیمنٹ لکھنے کی کھلی چھٹی وفاقی حکومت کا پابندی کا نوٹیفکیشن واپس ۔نور مہر


اسلام اباد : وفاقی نگراں حکومت نے 6 فروری کو اپنے کابینہ اجلاس میں ڈاکٹروں کے فوڈ سپلیمنٹس وٹامنز OTC ادویات کو اپنے نسخہ میں لکھنے پر پابندی لگائی گئی تھی لیکن کچھ ہی دنوں بعد ڈاکٹروں کے احتجاج پی ایم اے کے احتجاج کی وجہ سے اور پاکستان میں فارماسسٹ لیگل فورم کے احجاج کے بعد یہ پابندی ختم کر دی گئی ہے ، نگراہ حکومت کا غیر قانونی نوٹیفکیشن واپس ہونا خوش ائند ہے نور مہر ،
نور مہر صدر پاکستان فارماسسٹ لیگل فورم نے ڈاکٹروں اور فارماسسٹو ں سے درخواست کی ہے کہ وہ مریضوں کو مہنگے اور ناجائز قسم کے فوڈ سپلیمنٹس اور وٹامنز نہ لکھیں اور سستی ادویات کو عام کریں پاکستان میں وفاقی حکومت کے ایس ار او کے تحت فارماسسٹ بھی نسخہ میں مریضوں کو فوڈ سپلیمنٹ اور وٹامن تجویز کر سکتے ہیں نور مہر صدر پاکستان فارماسسٹ لیگل فورم
===============

ڈاکٹر ضابطہ شنواری 5 برس کیلئے اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر مقرر
28 فروری ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
کراچی ( سید محمد عسکری) صدر مملکت نے ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کو وفاقی اردو یونیورسٹی کا 5 برس کے لیے وائس چانسلر مقرر کردیا ہے جس کا وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ور تربیت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ دو روز قبل وفاقی صدر مملکت نے ڈاکٹر بخت جہاں، ڈاکٹر محمد علی شاہ اور ڈاکٹر ضابطہ شنواری کے انٹرویو لئے تھے جس میں انھوں نے ڈاکٹر ضابطہ شنواری کو وائس چانسلر بنانے کی منظوری دی۔ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی اردو یونیورسٹی کا وائس چانسلر آفس اسلام آباد منتقل نہیں کیا جائے گا اردو یونیورسٹی کراچی کی پہچان ہے جبکہ کراچی اردو کا مرکز ہے ہم تو پشاور، کوئٹہ اور لاہور میں بھی اردو یونیورسٹی کےکیمپسز قائم کریں گے اور اردو زبان کو فروغ دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پہلی ترجیح اردو یونیورسٹی کو مالی بحران سے نکالنا، تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانا ہے جبکہ دوسری ترجیح یونیورسٹی میں معیاری تعلیم کو فروغ دینا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں سب کے لیے ان کے دروازے کھلے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت