دنیا کی ایسی انوکھی چیزیں جن کو سائنس بھی حل نہ کر سکی ۔

دنیا کی ایسی انوکھی چیزیں جن کو سائنس بھی حل نہ کر سکی ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ایک ویڈیو نے دھوم مچا رکھی ہے اس ویڈیو کو کچھ عرصہ پہلے اردو کور کی جانب سے اپلوڈ کیا گیا اور اسے دیکھنے والوں کی تعداد میں ہر روز تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا اس ویڈیو کو 10 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا اور اس میں بے پناہ دلچسپی کا مظاہرہ کیا ۔اس ویڈیو کی مقبولیت سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ لوگ کس قسم کی ویڈیوز میں زیادہ دلچسپی اور لگاؤ رکھتے ہیں اور وہ کیا دیکھنا اور جاننا چاہتے ہیں اردو کور والوں نے اس ویڈیو میں وہی کچھ دکھایا اور بتایا جو زیادہ تر لوگ دیکھنا اور جاننا چاہتے ہیں اس لیے یہ ویڈیو بے حد پاپولر ویڈیوز میں شامل ہو گئی اور اس میں ایسا کیا دکھایا اور بتایا گیا ہے یہ ایک دلچسپ معلومات ہے لہذا اسے بیان کرنے سے کہیں بہتر ہے کہ اپ خود اس ویڈیو کو دیکھیں اور خود جانے کہ یہ کیا کہتی ہے

کیا کیا دکھاتی ہے اور کیا بتاتی ہے اور ویڈیو دیکھنے کے بعد اپ اس پر اپنا تبصرہ بھی کر سکتے ہیں

=========================

یمنی زیدی کا بھارتی گانے پر رقص، محفل کو چار چاند لگادیئے


یمنی زیدی کا بھارتی گانے پر رقص، محفل کو چار چاند لگادیئے

کراچی( 27 فروری2024ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنی زیدی نے اپنی ڈیبیو فلم نایاب کے گانے کے بعد اب بالی ووڈ گانے پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔یمنی زیدی نے ایک بار پھر ڈانس کر کے سب کو حیران کردیا، اس بار انہوں نے بالی ووڈ کی فلم تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا کے ٹائٹل سانگ کا انتخاب کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں انہیں ایک شادی کی تقریب میں اپنی دیگر ساتھیوں کے سنگ سرخ رنگ کا روایتی مشرقی لباس پہنے بھارتی فلم کے مشہور گانے پر فلمی انداز میں ہوک اسٹیپس پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو صارفین بہت پسند کر رہے ہیں، جس میں اداکارہ بار بار ڈانس اسٹیپس بھول جانے پر اپنے ساتھیوں کے ڈانس اسٹیپس دیکھ کر اسے فالو کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔


سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کے اس معصومانہ انداز اور ان کے ڈانس کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ یمنی نجی شادی کی تقریب سے خوب لطف اندوز ہو رہی ہیں، تو ایک صارف کا کہنا ہے کہ یمنی بار بار ڈانس اسٹیپس بھولتے ہوئے بھی کیوٹ لگ رہی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی یمنی زیدی کی ایک ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اداکارہ کو اپنی ڈیبیو فلم نایاب کے گانے پر دیسی انداز میں رقص کرتے اور محفل کا رنگ جماتے ہوئے دیکھا گیا تھا
=====================

اروشی روٹیلا کی پرتعیش سالگرہ، اداکارہ نے 24 قیراط سونے سے بنا کیک کاٹا
بھارتی اداکارہ اورماڈل اروشی روٹیلا کی سالگرہ کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہیں

اروشی روٹیلا کی پرتعیش سالگرہ، اداکارہ نے 24 قیراط سونے سے بنا کیک کاٹا

ممبئی (۔ 27 فروری2024ء) بھارتی اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا نے اپنی سالگرہ پر 24 قیراط سونے سے بنا اسپیل کیک کاٹا جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔اداکارہ اروشی روٹیلا نے 25 فروری کو اپنی 30 ویں سالگرہ منائی، اداکارہ نے اپنی سالگرہ میوزک پروڈیوسر اور گلوکار یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ اپنے آنے والے گانے ‘لوو ڈوز 2’ کے سیٹ پر شاندار طریقے سے سونے کا کیک کاٹ کر منائی۔
اروشی نے انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر پوسٹ کیں جن میں اداکارہ کو ہنی سنگھ کے ساتھ اپنی سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیوز میں اداکارہ 24 قیراط اصلی سونے سے تیار کردہ کیک کاٹتے نظر آ رہی ہیں جس کی قیمت 3 کروڑ بھارتی روپے ہے۔


تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے وقت اروشی روٹیلا نے کیپشن میں لکھا یہ لوو ڈوز 2 کے سیٹ پر میری سالگرہ کا جشن ہے اور میں یو یو ہنی سنگھ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی کہ ان کی انتھک کوششوں اور فکر نے میرے کیریئر کو مزید روشن کیا ، آپ کی موجودگی میرے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔

اروشی روٹیلا کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے طرح طرح کے تبصرے کرناشروع کر دیے، ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ 24 قیراط اصلی سونے کا کیک کاٹنے والی ہندوستان کی پہلی خاتون جبکہ ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا ‘‘تو آپ کے پیٹ میں سونا ہی سونا ہے۔یہ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی اروشی نے بیرون ملک اپنی پرتعیش سالگرہ پر 98 لاکھ بھارتی روپے سے زائد اڑا دیے تھے۔