داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں ہفتہ طلباءکا رنگارنگ اختتام


کراچی(اسٹاف رپورٹر) دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین (تمغہ امتیاز) کے وژن اور خصوصی احکامات کے تحت ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز کے زیر اہتمام اور طلباء کی تمام سوسائٹیز کے تعاون سے جامعہ میں پہلی بار اسٹوڈنٹس ویک (ہفتہ طلباء) منایا گیا جس کا رنگا رنگ اختتام ہوگیا۔ قبل ازیں ہفتہ طلباء کے پانچویں روز رسول اللہ ﷺ کی شان میں نعت خوانی کا مقابلہ منعقد کیا جس میں طلبہ و طالبات نے حصہ لیا، نعت خوانی کے مقابلے سے یونیورسٹی میں روح پروز منظر بندھ گیا جبکہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین نے خصوصی دعا پڑھی ۔ بعد ازاں تقریری اور بیت بازی کے مقابلےکے ساتھ ساتھ اوپن مائیک ایونٹ کا انعقاد بھی کیا گیا۔ گزشتہ روز ہونے والی اختتامی تقریب میں میوزیکل کنسرٹ ہوا،جس کے بعد آتش بازی کا مظاہرہ ہوا ، ہفتہ طلباء میں شرکت کرنے والے طلباء کے اعزاز میں’گالا ڈنر‘ رکھا گیا جس کے بعد قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین نے طلبہ سے خطاب کیا،اور طلباء کی رائے کی بنیاد پر بہترین کارکردگی دکھانے والی اسٹوڈنٹ سوسائٹی کو کیش پرائز بھی دیا۔ داؤد انجینئر یونیورسٹی میں ڈائریکٹر امور طلباء انجینئر صدام علی کھچی کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر کے احکام کی روشنی میں ہفتہ طلباء کے دوران یونیورسٹی میں اکیڈمک سرگرمیاں معطل رہیں ۔