کراچی میٹرک بورڈ کے دسویں جماعت کے نتائج میں ہیراپھیری سے متعلق انکوائری رپورٹ موصول – کھودا پہاڑ نکلا چوہا

کراچی میٹرک بورڈ کے دسویں جماعت کے نتائج میں ہیراپھیری سے متعلق انکوائری رپورٹ موصول – کھودا پہاڑ نکلا چوہا
============

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کو کراچی میٹرک بورڈ کے دسویں جماعت کے نتائج 2023 میں ہیراپھیری سے متعلق انکوائری رپورٹ موصول

سیکریٹری اسکول ایجوکیشن ڈاکٹر شیرین مصطفیٰ کی سربراہی میں تحقیقات ہوئی، ترجمان

کمیٹی نے اپنی سفارشات سے متعلق وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی، ترجمان

انکوائری کمیٹی نے چند سفارشات پر عمل کرانے کیلئے وزیراعلیٰ کو آگاہی

پوری امتحانی ٹیم نتائج میں ہیرا پھیری کے ذمہ دار ہے اور غفلت کے مرتکب پائے، کمیٹی

بشمول کنٹرولر، ڈپٹی کنٹرولر، اسسٹنٹ کنٹرولر اور آئی ٹی ٹیم سب غیر ذمہ دار پائے گئے، کمیٹی

انکوائری کمیٹی نے انٹر بورڈ میں بے ضابطگیوں سے متعلق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سے مزید تحقیقات کی سفارش کردی

انکوائری کمیٹی کا بورڈ کے قصور وار افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کی سفارش

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے انٹر بورڈ انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی

تحقیقات کے دوران کوئی بھی ملازم بیان دیتے وقت سنجیدہ نہیں پایا گیا، کمیٹی رپورٹ

اس وقت کے قائم مقام کنٹرولر امتحانات مسٹر عمران کا بیان غیر سنجیدہ ہے،

کوئی بھی نہیں بتا سکا کہ اصل نتیجہ کیا ہے اور کتنی تبدیلیاں ہوئیں، کمیٹی رپورٹ

اعلانیہ نتائج سے موازنہ کیلئے اصل رکارڈ کمیٹی کو فراہم نہیں کیا گیا، وزیراعلیٰ کو آگاہی

نتائج میں ہیراپھیری کے دوران ڈپٹی کنٹرولر خالد احسان عہدے پر تھے، کمیٹی رپورٹ

چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ خالد احسان کا تعلق نتائج کے عمل سے براہ راست وابستہ ہے، کمیٹی

مسٹر خالد کو بطور ممبر تحقیقاتی کمیٹی بھی مقرر کیا گیا ہے، کمیٹی رپورٹ

انٹر بورڈ کے آئی ٹی ونگ/کمپیوٹر ونگ کو بورڈ انتظامیہ نے یکسر نظرانداز کردیا ہے،

انٹر بورڈ کی اس غفلت کے باعث ہر طرح کی ہیراپھیری و بدانتظامی شروع ہو گئی،

گزشتہ سال میسرز Basecamp IT Solution کی طرف سے ایک نیا رزلٹ سافٹ ویئر متعارف کرایا گیا،

طلباء نے گزشتہ سال پرانے سافٹ ویئر کے تحت داخلہ لیا تھا، کمیٹی

نئے سافٹ ویئر نے اس سال شائع مضامین کے کل نمبروں کا حساب لگاکر گزٹ میں شامل کیا،

دو سافٹ وئیر کے مماثلت نہ ہونے کے باعث مزید گریڈ گریس کو بھی گزٹ میں شامل نہیں کیا گیا،

یہ عمل نااہلی کا واضح ثبوت ہے اور بورڈ انتظامیہ مطمئن کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی، کمیٹی

انٹر بورڈ میں او ایم آر سسٹم پہلی بار متعارف کرایا گیا ہے، کمیٹی رپورٹ

امتحانی پرچوں کی جانچ میں شامل اساتذہ کو کوئی تربیت نہیں دی گئی، کمیٹی رپورٹ

تربیت نہ ہونے کے نتیجے میں بڑی تعداد میں غلطیاں سامنے آئی ہیں،

بورڈ آفس انتظامیہ کی جانب سے کئی بار بڑی بے ضابطگیاں کی گئی ہیں،

نئے سسٹم سے پہلے کمپنی اور بورڈ انتظامیہ کو عملہ کی مکمل تربیت کرانی چاہئے تھی، کمیٹی

انٹر بورڈ انتظامیہ اس مسئلے کو حل کرانے میں ناکام رہی اور کمیٹی کو مطمئن نہیں کرسکی،

اسکیموں کے ریکارڈ پر عملدرآمد کیلئے مناسب مکمل گزٹ دستیاب نہیں تھا، کمیٹی رپورٹ

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ کوئی بھی طالب علم کئی بار سوالات کرکے کسی بھی نتیجہ تک پہنچ جاتا ہے،

اکثر طلباء کو مارک شیٹ کیلئے کئی بار چکر لگانا پڑتے ہیں، کمیٹی رپورٹ

کمیٹی نے بتایا کہ پوری امتحانی ٹیم بشمول کنٹرولر، ڈپٹی کنٹرولر، اسسٹنٹ کنٹرولر اور آئی ٹی ٹیم واضح غلطیوں کیلئے ذمہ دار ہے،

مزید تحقیقات کیلئے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ وغیرہ کے ذریعے کرائی جاسکتی ہیں،

تمام مجرم افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ضرورت ہے، کمیٹی رپورٹ

بورڈ انتظامیہ کے کچھ عناصر بنیادی طور پر امتحانات پر اثرانداز ہوئے ہیں،

آئی ٹی سیل، سافٹ ویئر کنسلٹنگ فرم اور کنٹریکٹ ایڈمنسٹریشن سست روی کا شکار ہے،

ایسا لگتا ہے کہ وہ نتائج کیلئے پیشہ ورانہ طور پر ذمہ دار نہیں ہیں،

ایگزامینیشن برانچ میں ایسا عملہ ہے جو انکوائری کے دوران غیر معمولی اور لاپرواہ ہے، کمیٹی

عملہ نے ایک دوسرے پر الزام تراشی کی جوکہ انتہائی غیر پیشہ ورانہ ہے،

چیئرمین بورڈ اصلاحات لانے اور پرانے و نئے سسٹم کو چلانے میں ناکام رہے،

چیئرمین بورڈ کی لاپرواہی سے تالیف و اشاعت اور مجموعی کارکردگی کو نقصان پہنچا۔

بیرونی خدمات کے ذریعے پورے امتحان میں اوور ہال کی ضرورت ہے، کمیٹی رپورٹ

نئی بھرتیوں اور عملے کی تربیت زیادہ ضروری ہے، کمیٹی کی وزیراعلیٰ کو آگاہی

کرداروں اور ذمہ داروں کا چیک اینڈ بیلنس کے ساتھ احتساب کرانا ہوگا،

کنٹرولر آف ایگزامینیشن اہم عہدہ ہے اس لیے بہترین افسر کو یہ کام سونپا جائے، کمیٹی