)سٹار گلوکار ساحر علی بگا اور معروف یوکرائنی گلوکارہ و اداکارہ کمالیہ کا نیا پنجابی ریمکس گانا ” لٹھے دی چادر “” پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردیا گیا

لاہور(کلچرل رپورٹر )سٹار گلوکار ساحر علی بگا اور معروف یوکرائنی گلوکارہ و اداکارہ کمالیہ کا نیا پنجابی ریمکس گانا ” لٹھے دی چادر “” پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردیا گیا گانے کو نامور میوزک پروڈیوسر نعمان رؤف حیدر نے پروڈیوس کیا ہے تفصیلات کے مطابق نامور سٹار گلوکار ساحر علی بگا سابقہ مس ورلڈ معروف گلوکارہ و اداکارہ کمالیہ کا مشترکہ نیا پنجابی گانا ” لٹھے دی چادر (ریمکس) کو نعمان حیدر پروڈکشن میں تیار گیا گانے کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹین آرم میوزک پلیٹ فارم سے ریلیز کردیا گیا ہے اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں گلوکارہ حمیرا ارشد سمیت دیگر نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر گلوکار ساحر علی بگا یوکرائنی گلوکارہ کمالیہ نے اپنی آواز کا جادو جگاتے ہوئے اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ بھی کیا
اس گانے کی تحریر و کمپوزیشن عرفان سلیم کی جبکہ میوزک مجتبی علی نے ترتیب دیا ہے معروف یوکرینی گلوکارہ کمالیہ اس قبل بھی اپنا سولو گانا پریٹی گرل ریلیز کر چکی ہیں جس کو میوزک کی دنیا میں بے حد پذیرائی حاصل ہوئی جبکہ انکے نئے پنجابی گانے کو لاہور میں عکسبند کیا گیا جس کو صہیب راۓ نے ڈائریکٹ کیا راک اسٹار گلوکار ساحر علی بگا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے پہلے گانوں کی طرح یہ پنجابی ثقافت کا ہردلعزیز گانا لٹھے دی چادر ایک یادگار سونگ ثابت ہوگا جس کی خاص بات یہ ہے کہ یوکرائنی گلوکارہ کمالیہ کے ساتھ مشترکہ طور پر پرفارم کیا گیا ہے اس گانے کی پروڈکشن بین الاقوامی معیار کے مطابق کی گئی میوزک کے دلدادہ افراد کو اچھی موسیقی کے ساتھ اپنا کلچر بھی دیکھنے کو ملے گا
========================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC