شعیب کے اہلخانہ ثانیہ مرزا سے شادی ختم ہونے پر سخت رنجیدہ، ردعمل سامنے آگیا


پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے طلاق پر کرکٹر کے گھر والے انتہائی رنجیدہ ہیں۔

اس بات کا انکشاف شعیب ملک کے بہنوئی عمران ظفر نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ شعیب ملک کی فیملی میں سے کسی نے شادی میں شرکت نہیں کی، ان کے اہلخانہ ثانیہ مرزا سے شادی ختم ہونے پر سخت رنجیدہ ہیں۔

عمران ظفر نے کہا مجھے بھی شادی کا سوشل میڈیا سے پتہ چلا ہے، خاندان میں سے کوئی شادی میں شامل نہیں تھا، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کا بہت افسوس ہے۔

ذرائع کے مطابق ثانیہ مرزا اور شعیب ملک میں باقاعدہ طلاق ہو چکی ہے اور قانونی حیثیت سے شعیب ملک بیٹے کو دبئی میں ملتے رہیں گے، شعیب اور ثانیہ کے تعلقات خراب ہونے پر شعیب ملک کی فیملی دبئی بھی گئی۔

سابق کپتان شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کرلی

شعیب ملک کی فیملی 2022 کے آخر میں دو ہفتے دبئی رہی، دونوں کے گھر قیام کے دوران تعلقات خوشگوار کرنے کی کوشش کی جاتی رہی، شعیب ملک کی فیملی ثانیہ مرزا سے طلاق کے حق میں نہیں تھی، طلاق ہونے پر شعیب ملک کی فیملی کو بہت دکھ ہوا۔

ذرائع کے مطابق ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے طلاق لی، ثانیہ مرزا شعیب ملک کے دوسری خواتین کے ساتھ میل ملاپ سے خوش نہیں تھیں، ثا نیہ ایک عرصہ تک نظر انداز کرتی رہیں اور پھر صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر ثانیہ مرزا نے انتہائی قدم اٹھایا۔

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کب اور کہاں ہوئی؟

ذرائع کا بتانا ہے کہ فیملی نے شعیب ملک کو بھی تعلقات بہتر بنانے کا کہا، اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ معاملات ایک عرصے سے چل رہے تھے۔

واضح رہے کہ شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے 20 جنوری ہفتے کی صبح اپنی شادی کا اعلان سوشل میڈیا پر جاری تصاویر سے کیا۔
=======================

شعیب اور ثانیہ کے درمیان طلاق ہو چکی، ذرائع
سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے طلاق کی ذرائع نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے حوالے سے کافی عرصے سے یہ باتیں زیر گردش تھیں کہ دونوں کے ازدواجی تعلقات ٹھیک نہیں ہیں اور دونوں ایک دوسرے سے علیحدہ زندگی گزار رہے ہیں۔

اس دوران ثانیہ مرزا اکثر سوشل میڈیا پر اپنی اور بیٹے کی تصاویر اپ لوڈ کرتی رہیں تاہم ان تصاویر میں شعیب ملک موجود نہیں ہوتے تھے اور چند روز قبل بھی ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر ایک معنی خیز پیغام شیئر کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا شادی اور طلاق دونوں ہی مشکل فیصلے ہیں۔

دوسری جانب آج جب شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا اعلان کیا تو ثانیہ اور شعیب کے درمیان طلاق کی خبریں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیر بحث آ گئیں کہ آیا دونوں کے درمیان طلاق ہوئی یا صرف علیحدگی ہوئی کیونکہ اب تک دونوں کی جانب سے باقاعدہ طور پر اپنی طلاق یا خلع کے حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا۔

اب ذرائع کا بتانا ہے کہ ثانیہ مرزا شعیب ملک کے دوسری خواتین کے ساتھ میل ملاپ سے خوش نہیں تھیں، ثانیہ مرزا ایک عرصے تک شعیب ملک کو نظر انداز کرتی رہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر ثانیہ مرزا نے انتہاہی قدم اٹھایا اور شعیب ملک سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔
===========================

کراچی میں آج شام بوندا باندی کا امکان
کراچی کے مختلف علاقوں میں آج شام بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جب کہ آج شام میں کہیں کہیں بوندا باندی کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اتوار اور پیر کو شہر میں مطلع جزوی ابرآلود اور رات میں خنکی رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سےکم درجہ حرارت 13 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ دن بھر شہر میں شمال مشرق اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC