فروری سے ورلڈ ٹور شروع کر رہا ہوں، جنوبی افریقہ سے اس کا آغاز کروں گا:راحت فتح

لاہور: گلوکار راحت فتح علی خان کاکہنا ہےکہ فروری سے ورلڈ ٹور شروع کر رہا ہوں، جنوبی افریقہ سے اس کا آغاز کروں گا۔راحت فتح نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فروری سے ورلڈ ٹور شروع کر رہا ہوں، جنوبی افریقہ سے اس کا آغاز کروں گا۔

ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ ہر سیاسی پارٹی کےلیے نغمہ گاؤں گا۔ بھارت کے ساتھ ثقافتی تعلقات بحال ہونے چاہئیں۔راحت فتح نے مزیدکہاکہ میری سابقہ مینجمنٹ کو ختم کردیا گیا ہے، اب ہمارے راستے جُدا ہیں۔راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ اب میری مینجمنٹ این آر کے ہوگی، جس کی سربراہ میری بیگم ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ میرا فن مجھے ہالی ووڈ، یو این او اور بین الاقوامی جامعات تک لے کر گیا۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس بات کی وضاحت کردوں کہ مجھے کوئی مینجمنٹ آگے لے کر نہیں گئی۔ میرا فن ہی مجھے شہرت کی بلندیوں پر لے کر گیا۔

Tagged راحت فتح ورلڈ ٹور مینجمنٹ گلوکار

============================

پاکستانی گلوکار عمر ندیم کا گانا کاپی کرنے کے الزام پر سونو نگم کی معذرت

لاہور: پاکستانی گلوکار عمر ندیم کا 2009 میں ریلیز ہونے والا گانا کاپی کرنے کے الزام پر معروف بھارتی گلوکار سونو نگم نے معافی مانگ لی۔

پاکستانی گلوکار اور نغمہ نگار عمر ندیم نے 4 دسمبر کواپنی انسٹاگرام پوسٹ پر بھارتی گلوکار سونو نگم پر اپنا گانا ’اے خدا‘ کاپی کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر عمر ندیم نے ٹی سیریز کی جانب سے ریلیز کیے گئے سونو نگم کے نئے گانے’سن زرا’ اور اپنے 2009ء میں ریلیز ہونے والے گانے’اے خدا’ دونوں گانوں کے ویڈیو کلپس شیئر کر کے لکھا کہ ”میں اپنی زندگی کے ایک ایسے موڑ پر پہنچ گیا ہوں جہاں مجھے ایسی چیزوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا“۔

انہوں نے اپنی پوسٹ پر کیپشن میں مزید کہا کہ وہ سونو نگم کے خود بہت بڑے مداح ہیں لیکن ”اگر آپ کسی گانے کو کاپی کرنے جا رہے ہیں تو کم سے کم اصل گانے کو اس کا کریڈٹ تو دیں“۔

عمر ندیم کی جانب سے سوشل میڈیا پر گانا کاپی کرنے کے الزام کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی گلوکار پر شدید تنقید کی تھی تاہم اب سونو نگم نے معافی مانگتےہوئے گلوکار عمر ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC