8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد قائم ہونے والی عوامی حکومت ملک کو درپیش معاشی و سیاسی بحرانوں کا حل نکالے گی

لاڑکانہ رپورٹ محمد عاشق پٹھان پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اور دہشتگردی کے اٹھنے والے سر کو کاٹ دے گی۔ انہوں نے عوام کی خوشحالی اور بھبود کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک میں ہر گھر تک روزگار پہنچا نہیں دیتا، مطئمن نہیں ہوںگا۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے بھٹو ہاؤس نوڈیرو میں کارکنان اور عہدیداران کے اعزاز میں منعقد ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ وہ پارٹی کارکنان کی توقعات پر پورا اتریں۔ آپ نے ہمیں 2018ع میں منتخب کرواکر قومی اسمبلی بھیجا، تو میں نے پہلے دن ہی سلیکٹڈ راج کو دنیا کے آگے ایکسپوز کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، جو عوام کے حق پر ڈاکہ مارنا چاہتے تھے۔ ہم نے ملک میں ایک بار پھر ون یونٹ قائم کرنے اور سلکٹڈ راج کو جاری رکھنے کی سازش کو ناکام بنایا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان آج ایسی جگہ کھڑا ہے کہ ایک طرف معاشی بحران ہے، تو دوسری جانب معاشرہ نفرت و تقسیم کا شکار ہے، جبکہ امن امان کے حوالے سے بھی صورتحال خراب ہے۔ افغانستان کے حالات کا اثرات کچے کے علاقے سے لے کر خیبرپختونخواہ تک نظر آرہے ہیں، اور پاکستانی عوام ان نتائج کو بھگت رہے ہیں۔ اس وقت کسی کو کوئی احساس نہیں، کسی کو فکر نہیں کہ عوام کس تکلیف میں ہے۔ ان کو اندازہ نہیں کہ اسلام آباد میں کیئے گئے فیصلوں کی وجہ سے ملک میں جو رکارڈ مہنگائی، بے روزگاری اور غربت ہے، اس کا بوجھ عوام کو اٹھانا پڑتا ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نفرت کی سیاست کا اثر ہر گھر میں پہنچ رہا ہے۔ گالی گلوچ کی سیاست اب ذاتی دشمنی کی سیاست تک پہنچ چکی ہے۔ ان کو سمجھنا چاہیے کہ جو آج ان کے مخالف کے ساتھ ہو رہا ہے، وہ کل خود ان کے ساتھ بھی ہوگا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ دہشتگرد اور دہشتگرد تنظیمیں جنہوں نے شہید محترمہ بینظیر کو شہید کیا، اور جن کو جیالوں، عوام، پولیس اور جوانوں نے قربانیاں دے کر ختم کردیا تھا اور جن میں پھر سر اٹھانی کی صلاحیت ہی نہیں تھی، وہ آج ایک بار پھر سر اٹھا رہے ہیں۔ وہ کیوں سر اٹھا رہے ہیں؟ کیونکہ بطور ریاست ہم نے یہ فیصلہ کرلیا تھا کہ جو قربانیاں ہماری عوام نے دی ہیں ان پر کمپرومائیز کرکے ہم ان ہی دہشتگردوں سے بات کریں گے۔ انہیں دعوت دیں گے آپ پاکستان آوَ، بڑی تعداد میں آوَ۔ کراچی میں آکر اپنا گھر بناوَ۔ جب ہم کابل میں چائے ہی رہے تھے تو ہمیں اندازہ ہی نہیں تھا کہ اس کا پاکستان کی عوام کو کیا بوجھ اٹھانا پڑے گا۔ پارٹی کارکنان سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نے ساتھ دیا تو شہید ذوالفقار علی بھٹو ملک کے وزیراعظم بنے، قائدِ عوام بنے، امت مسلمہ کے لیڈر بنے اور ایٹمی پروگرام کے بانی بنے۔ آپ ساتھ تھے تو شہید محترمہ بینظیر بھٹو ملک کی پہلی وزیراعظم بنیں، اسلامی دنیا کی پہلی منتخب وزیراعظم بنیں۔ آپ ساتھ تھے تو میں ملک کا نوجوان وزیرِ خارجہ بنا۔ آپ ساتھ دیں گے تو میں ملک کا نوجوان وزیراعظم بنوں گا۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہم یہ نہیں سوچتے کہ عمران خان اور شہباز شریف نے بطور وزرائے اعظم اپنے اپنے حلقوں میں کیا کیا، بلکہ ہم تو گڑھی خدابخش کے آگے جوابدہ ہیں۔ انہوں نے سال 2022ع میں سندھ سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں سیلاب آیا تھا، لیکن متاثرین کی بحالی کے لیے اقدام صرف صوبہ سندھ میں کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان، خیبرپختونخواہ اور جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین آج بھی بے گھر ہیں، جب کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے 20 لاکھ گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پوری دنیا میں پہلی مثال ہے کہ حکومت سیلاب متاثرین کو نہ صرف گھر بنا کر دے رہی ہے، بلکہ ان کو زمین کے مالکانہ حقوق بھی دیئے جا رہے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم میں اور دوسری سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں میں فرق یہ ہے کہ وہ صرف اپنے مفادات کے بارے میں سوچتے ہیں، جبکہ ہماری ہر جدوجہد، قربانی اور کام عوام کے لیے ہوتا ہے۔
=========================

300 یونٹ مفت بجلی اور دگنی تنخواہ کیلئے بلاول کو ووٹ دیں، آصفہ کی کراچی میں انتخابی مہم
شہریوں سے اپیل کی کہ 8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگائیں، رہنما پیپلزپارٹی

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء آصفہ بھٹو زرداری بھی آئندہ عام انتخابات میں بلاول بھٹو کیلئے ووٹ مانگنے کیلئے سیاسی میدان میں نکل پڑیں۔ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں نوجوانوں کا مستقبل روشن ہو تو پارٹی چیئرمین کی آواز بن کر تیر کو ووٹ دیں۔

کراچی میں انتخابی مہم کے دوران آصفہ بھٹو زرداری نے ابراہیم حیدری، لانڈھی اور ملیر کا دورہ کیا۔کارکنوں نے نوجوان لیڈر کا پرتپاک استقبال کیا، اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

آصفہ بھٹو زرداری نے عوام سے مخاطب ہو کر کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو صحت کارڈ ملے تو بلاول کو کامیاب کرائیں، آپ نے 8 فروری کو ووٹ تیر کو دینا ہے، بلاول بھٹو نے عوام دوست منشور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ 300 یونٹ بجلی مفت ملے اور تنخواہ دگنی ہو تو پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں، معیاری مفت علاج کی فراہمی کیلئے ہمارا ساتھ دیں، اگر آپ چاہتے ہیں نوجوانوں کا مستقبل روشن ہو تو بلاول کی آواز بنیں، آپ سب بلاول کو کامیاب کریں۔

آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی میں انتخابی مہم کے جلسوں میں شہریوں سے اپیل کی کہ 8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگائیں۔

PAKISTAN POLITICS

PAKISTAN PEOPLE’S PARTY (PPP)

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024
==========================================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC