وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلر ڈاکٹر خلیل کے خلاف انکوائری کے احکامات دے دئے انکوائری کیلئے سندھ کی تین جامعات کے وائس چانسلر پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل

وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلر ڈاکٹر خلیل کے خلاف انکوائری کے احکامات دے دئے

وائس چانسلر کے خلاف سنگین نوعیت کے کچھ الزامات ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

انکوائری کیلئے سندھ کی تین جامعات کے وائس چانسلر پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، وزیراعلیٰ سندھ

کمیٹی میں وی سی این ای ڈی ڈاکٹر سروشو لودھی، وی سی ڈاؤ ڈاکٹر سعید قریشی اور وی سی سندھ مدرسہ یونیورسٹی مجیب الدین سہرائی شامل ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ نے وائس چانسلر جامعہ شاہ عبدالطیف کو انکوائری مکمل ہونے تک چھٹی پر جانے کی ہدایت کردی
=======================

50 فیصد نوجوان سمجھتے ہیں وہ سوشل میڈیا کی لت میں مبتلا ہیں، تحقیق
08 جنوری ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
فیصل آباد ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تقریباً 50 فیصد نوجوان سمجھتے ہیں وہ سوشل میڈیا کی لت میں مبتلا ہو چکے ہیں۔کیمبرج یونیورسٹی کی ٹیم میلینیئم کوہورٹ سٹڈی سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کا تجزیہ کر رہی ہے جس کے ابتدائی نتائج کے بعد محققین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے ساتھ کچھ لوگوں کا تعلق رویے کی لت کے جیسا ہو سکتا ہے۔تحقیق میں2000ءسے2001ءکے درمیان برطانیہ میں پیدا ہونے والے 18ہزار سے زائد بچوں کی زندگیوں کا مطالعہ کیا گیا تا کہ21ویں صدی کی ابتدا میں پیدا ہونے والے بچوں کے پس منظر کو ریکارڈ کیا جاسکے۔محققین نے جائزے میں دیکھا کہ سروے کیے گئے 7022افراد کے 48فیصد حصے نے ’میرا خیال ہے میں سوشل میڈیا کی لت میں مبتلا ہوں‘ کے جملے سے اتفاق یا قطعی اتفاق کیا، یہ ڈیٹا جنوری 2018ءسے مارچ 2019ءکے درمیان اکٹھا کیا گیا۔
======================
ڈیفنس یونیورسٹی کے پروفیسر حسن الامین کو دھمکیاں ، مقدمہ درج
08 جنوری ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے پروفیسر اور متعدد کتب کے مصنف کو قتل سمیت دیگر سنگین نوعیت کی دھمکیاں دینے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،گزشتہ دنوں انکے ایک ساتھی کو مردان میں نامعلوم افراد ٹارگٹ کرکے شہید کرچکے ہیں ۔تھانہ شالیمار میں پروفیسر ڈاکٹر حسن الامین نے مقدمہ درج کروایاکہ انہیں کچھ عرصہ سے عسکریت پسندوں اور دہشتگردوں کی جانب سے مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہیں، بڑی بیٹی قائد اعظم یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے جس کو موٹرسائیکل سوار متعدد بارہراساں کرچکے ہیں ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
===============================
دنیا بھر میں ہیلتھ کیئر کے شعبے میں انسانی وسائل کی شدید کمی ہے ، پروفیسر سعید قریشی
07 جنوری ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کےوائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈاکٹر اور ہیلتھ کیئر کے شعبے میں انسانی وسائل کی شدید کمی ہے جسے پورا کرنے کے لیے کسی واسطے کی ضرورت طویل عرصے سے محسوس کی جارہی تھی ایسوسی ایشن آف ہیلتھ پروفیشنلز گلوبلی نے اس ضرورت کااحساس کیا اور اب اس پلیٹ فارم کے ذریعے ڈاکٹرز اور الائیڈ ہیلتھ کے شعبے کے لوگوں کو بیرون ملک ملازمتوں کے مواقعے مل سکیں گے یہ بات انہوں نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں ایسوسی ایشن آف ہیلتھ پروفیشنلز گلوبلی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔تقریب سے ڈاکٹر ٹیپو سلطان ، ڈاکٹر اختر چغتائ نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر ہیلتھ کیئر کے شعبے سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا کہ ڈاؤ یونیورسٹی ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سمیت الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے شعبے میں بہت بڑی تعداد میں پروفیشنلز تیار کرتی ہے جو دنیا بھر میں اپنا صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہیں ۔پروفیسر ڈاکٹر امجد سراج میمن نے کہا کہ دوسرے ممالک مثلاً آئر لینڈ میں نرسنگ کے شعبہ میں بہت ساری آسامیاں خالی ہیں۔ اگر ہم اپنے الائیڈ ہیلتھ شعبے کے لوگوں کو اسکلڈ اور ٹرین کریں تو ہم دنیا کے ممالک کی ضرورت پوری کرسکتے ہیں ۔
===
IBA میں جعفر فیملی آف نیویارک ڈیٹا سائنسز سینٹر کیلئے سنگ بنیاد کی تقریب
06 جنوری ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی بی اے مین کیمپس میں جعفر فیملی آف نیویارک ڈیٹا سائنسز سینٹر کیلئے سنگ بنیاد کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔سینٹر کی تعمیر 2024کے اوائل میں شروع ہونے والی ہے، جس کی تکمیل 2026میں متوقع ہے۔ ایک بار آپریشنل ہونے کے بعد، یہ IBA کراچی کے طلباء کو سیکھنے، تحقیق اور اختراع کے لئے مثالی ماحول فراہم کرے گا۔ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی (IBA Karachi) نے IBA کے ذریعے UGI (یونائیٹڈ گلوبل انیشی ایٹو) کے ساتھ شراکت کے سلسلے میں دی جانے والی اس تقریب میں دی جعفر فیملی فاؤنڈیشن (JFF) کی میزبانی کی، جو تعلیم اور جدت پسندی کے رحجان کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ایک معروف عالمی غیر منافع بخش تنظیم یا این جی او ہے۔ اس تقریب میں IBAکراچی کی سینئر قیادت اور اساتذہ نے جعفر فیملی فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹرز کے ساتھ مل کر سنگ بنیاد رکھا۔
===================

ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا 35 واں اجلاس،ایم ایس پی ایچ کے تین طالب علموں کو ڈگری تفویض
06 جنوری ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
کراچی( نیوز ڈیسک)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا 35 واں اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن اور میزبانی ڈائریکٹر ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر ہما شریف نے کی۔ میٹنگ کا مقصد کامیاب امیدواروں کے مقالوں کی توثیق کرنا تھا جنہوں نے ماسٹر آف سائنس ان پبلک ہیلتھ (MSPH) کی ڈگری مکمل کی۔میٹنگ کے دوران، تین امیدواروں،ڈاکٹر کرن فاطمہ، ڈاکٹر عمر فاروق خان، اور نورین فضل کو ایم ایس پی ایچ کی ڈگری تفویض کرنے کی منظوری دی گئی۔ وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے امیدواروں سے تحقیق کے لیے ان کے عزم کو تسلیم کرتے ہوئے اور صحت عامہ میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے ان کے مزید کام کی امید کا اظہار کیا۔
============================
اردو یونیورسٹی سینڈیکٹ کاا جلاس، افسران کی ٹائم پے اسکیل کی پالیسی پر عملدرآمد کی منظوری
06 جنوری ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کا 48واں اجلاس4 جنوری 2024ء کو گلشن اقبال کیمپس میں منعقد ہوا جس کی سربراہی قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشاق نے کی۔ سنڈیکیٹ میں فنانس کمیٹی کے اجلاسوں 26، 27 اور 28 کی منظوری دی گئی۔ سنڈیکیٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے W.P No. 4088-2021 کے تحت جاری کیے گئے فیصلہ پر عملدرآمد کرتے ہوئے یونیورسٹی میں 2019ء میں منظور کی گئی افسران کی ٹائم پے اسکیل کی پالیسی پر عملدرآمد کردیا گیا جبکہ قائم مقام رجسٹرار کی طرف سے اساتذہ کے لیے بھی ایسی ہی پالیسی کی منظوری کی قرارداد پیش کی گئی جس پر مزید کارروائی کے لیے اسے مالیاتی کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC