رپورٹ: محمد عامر صدیق۔۔۔
آسٹریا کے شہر ویانا میں طنزومزاح سے بھر پور پنجابی اسٹیج شو “پردیس وچ رونقاں” پیش کیا گیا۔ ٹی وی فلم اور اسٹیج کے معروف فنکار افتخار ٹھاکر، جواد وسیم،اکرم اداس اور دیگر اداکار خاص طور پر پاکستان سے آسٹریا آئے اور انھوں نے ویانا میں مقیم اوورسیز پاکستانیز کیلئے انٹرٹینمنٹ سے بھرپور ایک فیملی اسٹیج ڈرامہ پیش کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر تھے۔ مزید مہمانوں میں سفارت خانہ پاکستان آسٹریا کے کمیونٹی افیئرز کونسلر شہزاد سلیم آسٹریا بھر سے اسٹیج ڈرامہ کے شائقین اور خاص طور پر افتخار ٹھاکر کے فینز نے بھی بڑی تعداد میں شو میں شرکت کی۔ فنکاروں نے اپنی لاجواب اداکاری اور فی البدیع جملوں سے ہال میں بیٹھے شرکاء کو خوب محظوظ کیا اور اُن سے خوب داد وصول کی۔ سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر کا اس موقع پر کہنا تھا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں تمام فنکاروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جو اج کے اس دور میں لوگوں میں خوشیاں بانٹ رہے ہیں۔سفارت خانہ پاکستان ہمیشہ اپ لوگوں کے لیے ہے پاکستانی کمیونٹی اور ارگنائزرز کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اج کے دن اس موقع پر شرکت کی اور اتنا بہترین پروگرام کروایا۔ اس پروگرام کی میزبانی عرفان شاہد نے بخوبی انجام دی۔ شو کے آخر میں پروگرام کے ارگنائزرز جن میں غلام مصطفی گجر،اظہر ورک،مہر جمشید اور مہر عاصم شہزاد نے تمام لوگوں کا پروگرام میں انے کا شکریہ ادا کیا۔