عاصمہ اسماعیل بٹ کو بورڈ آف مینجمنٹ پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی کا ممبر نامزد کردیا گیا۔ ان کی نامزدگی کی سفارش پنجاب کونسل آف دی آرٹس ہیڈ آفس لاہور کی جانب کی گئی تھی جس پر ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی وقار احمد نے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے


لاہور(جنرل رپورٹر)عاصمہ اسماعیل بٹ کو بورڈ آف مینجمنٹ پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی کا ممبر نامزد کردیا گیا۔ ان کی نامزدگی کی سفارش پنجاب کونسل آف دی آرٹس ہیڈ آفس لاہور کی جانب کی گئی تھی جس پر ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی وقار احمد نے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

سی ای او ڈولفن کمیونیکیشن عاصمہ اسماعیل بٹ نے بطور ممبر بورڈ اپنی نامزدگی پر پنجاب کونسل آف دی آرٹس انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ جیسے فن کی ترویج کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاتی ہیں ویسے ہی بورڈ آف مینجمنٹ سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کریں گی۔
========================

لاہور(جنرل رپورٹر)
سرکاری ڈاک میں جعلی اشٹام پیپر استعمال کرکے انکوائری رکوانے کی کوشش ناکام۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے انکوائری کا آغاز کردیا ۔سی ای او ایجوکیشن ضلع ننکانہ صاحب کی مبینہ جعلسازی سامنے آگئی، اپنے ہی خلاف مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات رکوانے کے لیے سیکرٹری تعلیم پنجاب اور ڈی پی آئی کو بوگس سٹیمپ پیپر جمع کروادیا۔ تفصیل کے مطابق سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب محمد احسن وحید نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ننکانہ احسن فرید کے خلاف اے ڈی پی سکیم کے ایک کروڑ دس لاکھ روپے سمیت دیگر مالی وانتظامی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم دے رکھا ہے۔ دریں اثناء سی ای او ایجوکیشن ننکانہ احسن فرید نے اپنے کورنگ لیٹر کے ساتھ سیکرٹری سکول ایجوکیشن احسن وحید اور ڈی پی آئی سیکنڈری مشتاق سیال کو ایک سٹیمپ پیپر کی مبہم سی کاپی ارسال کر دی۔ سی ای او ایجوکیشن ننکانہ نے سیکرٹری و دیگر حکام کو لکھا کہ درخواست گزار نے سٹیمپ پیپر کی صورت بیان حلفی جمع کرواتے ہوئے اپنی درخواست واپس لے لی ہے، لہذا میرے خلاف مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات روک د ی جائیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام نے جب درخواست گزار شہری میاں فیضان امجد سے رابطہ کیا تو درخواست گزار نے اس واقعہ کی سخت تردید کرتے ہوئے سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب و دیگر حکام کو خط لکھ کر اور دفتر پیش ہوکر آگاہ کیا کہ سی ای او ایجوکیشن ننکانہ احسن فرید نے دھوکہ دہی اور جعلسازی سے شہری کے نام پر سٹیمپ پیپر نکلوایا، غلط بیانی اور جعلی دستخط کے ذریعے ایک جھوٹی دستاویز تیار کرکے جمع کروائی ہے۔ درخواست گزار کے خط کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے متعلقہ افسران کو سی ای او ننکانہ صاحب کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایات جاری کردی ہیں۔سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی احسن فرید کا کہنا ہے کہ اشٹام پیپر فیضان کے شناختی کارڈ سے نکلا ہے۔

=======================

لاہور(جنرل رپورٹر) سروسز ہسپتال لاہور کی منہدم بلڈنگ کا دوسرا حصہ بھی زمین بوس ہوگیا۔ جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔گزشتہ ہفتے بلڈنگ گرنے کے بعد اس مشکوک حصہ کومکمل پر سیل کیا گیا تھا اور کمیٹی کے ذریعے اسے گرانے کا پروگرام تشکیل دیا جارہا تھا کہ گزشتہ صبح 8بجے کے بعد اچانک سے بوسیدہ حصہ زمین بوس ہوگیا۔ایم ایس ڈاکٹر منیر احمد ملک کا کہنا ہے کہ جو پہلے بلڈنگ گری اسی کا ایک حصہ آج گرا یے، یہ کوئی نئی بلڈنگ نہیں گری، بلڈنگ کے ایریا کو پہلے ہی کپڑے کے ساتھ کورکیا ہوا ہے۔یاد رہے کہ چند دن قبل سروسز ہسپتال میں ری ویمپنگ کے لیے تعمیراتی کام جاری تھا۔ تعمیراتی کام کی وجہ سے یہ بلڈنگ زمین بوس ہو گئی تھی اورگزشتہ روز اس کا بچا ہوا حصہ بھی گر گیا جس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC