نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا دورہء کویت.

کویت: 29 نومبر، 2023.

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا دورہء کویت.

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اپنا دو روزہ سرکاری دورہءِ کویت مکمل کرکے اقوام متحدہ کانفرنس آف پارٹیز کے اٹھائیسیویں اجلاس (COP-28) میں شرکت کیلئے دبئی روانہ.

کویت کے وزیرِ بجلی، پانی و قابلِ تجدید توانائی ڈاکٹر جاسم محمد عبداللہ الاستاد، پاکستان کے کویت میں سفیر ملک محمد فاروق اور دونوں ممالک کے اعلی سفارتی اہلکاروں نے وزیر اعظم کو الوداع کیا.
============================
وزیراعظم کی کویت کے البیان محل آمد پرپرُتپاک استقبال
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اعلی کویتی قیادت سے ملاقات کیلئے البیان محل پہنچے جہاں کویت کے اول نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ داخلہ شیخ طلال الخالد الاحمد الصباح نے انکا استقبال کیا. وزیرِ اعظم کو کویتی امیری گارڈ کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور دونوں ملکوں کے ترانے پیش کئے گئے.

نگران وزیرِ خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، نگران وزیرِ توانائی محمد علی، نگران وزیرِ تجارت گوہر اعجاز اور نگران وزیرِ قانون، موسمیاتی تبدیلی و آبی ذخائر احمد عرفان اسلم اور وزیرِ اعلی پنجاب محسن نقوی وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں شریک تھے
========================

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی کویت کے ولی عہد سے ملاقات
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات ۔۔۔ تجارت، توانائی، آئی ٹی، لیبر، معدنیات اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں اقتصادی روابط ق گہرے کرنے کے عزم کا اظہار ۔۔وزیراعظم نے صحت، سیکیورٹی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں پاکستانی افرادی قوت کی بھرتی کے لیے کویت کے اقدامات کو سراہا۔۔۔کویت کے ولی عہد نے کویتی قیادت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید وسیع کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC