عمران خان سےدوستی پلس تھی،کتاب میں جو لکھا ثبوت موجودہیں،ہاجرہ پانیزئی

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ حاجرہ پانیزئی نے عمران خان پر لکھی گئی اپنی کتاب سے متعلق قیاس آرائیوں پر وضاحت پیش کردی۔
حاجرہ پانیزئی کی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سے متعلق 2014 میں لکھی گئی اس کتاب کا اوریجنل ورژن گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں لانچ کیا تھا۔
کتاب ’Where the opium grows, surviving Pakistan as a woman, an Actress and knowing Imran Khan‘ کی لانچ کے بعد ہی سے اداکارہ سے متعلق قیاس آرائیاں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔
گزشتہ روز حاجرہ پانیزئی نے معروف صحافی جاوید چوہدری کے پروگرام میں ان قیاس آرائیوں پر وضاحت پیش کی ہے۔
ہاجرہ خان کا کہنا تھا کہ ’میں نے کتاب میں سب کچھ 100 فیصد سچ لکھا ہے، اُس کے ثبوت موجود ہیں اور میں ان تمام باتوں کو ثابت بھی کرسکتی ہوں‘۔
اداکارہ نے عمران خان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’خان صاحب دہرے معیار کے انسان ہیں، میری اُن سے دوستی پلس تھی‘۔
اداکارہ نے عمران خان کے دورِ حکومت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’انہوں نے اپنے دور میں کئی لوگوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا تھا۔ میں نے اس کتاب میں عمران خان کے بارے میں جو لکھا ہے میں ان باتوں کا دفاع کرسکتی ہوں‘۔
اداکارہ نے عمران خان سے اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں تذکرہ کیا، انہوں نے کہا کہ ’عمران خان سے میری پہلی ملاقات کراچی میں ہوئی تھی، دوسری ملاقات ایک فنڈ ریزنگ مہم کے دوران ہوئی تھی، میں ان سے ملاقات پرکافی پُرجوش تھی لیکن گھبراہٹ کا شکاربھی تھی‘.
میزبان کی جانب سے عمران خان کی دوستی سے متعلق سوال کیا گیا تو ہاجرہ نے کہا کہ ’ان کی شخصیت کے بارے میں مجھے بہت تجسس تھا۔ جب انہیں جاننے کی کوشش کی تو پھر میری اُن سے دوستی ”دوستی پلس“ ہوگئی‘۔
اداکارہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بارے میں حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ’عمران خان کا حلقہ احباب متاثرکن نہیں تھا، میں نے عمران خان کو منشیات استعمال کرتے ہوئے بھی دیکھا ہے‘۔
اداکارہ نے اسی حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ان سے اختلافات کی وجہ منشیات نہیں بلکہ کچھ اورہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو اتنا نوازا ہے جس کے وہ شاید قابل بھی نہیں تھے

عمران خان سےدوستی پلس تھی،کتاب میں جو لکھا ثبوت موجودہیں،ہاجرہ پانیزئی


==============================
عمران خان کیخلاف پروپیگنڈا انتہائی غیراخلاقی،محموداچکزئی
بدھ 29 نومبر 2023, 12:59 صبح آخری اپ ڈیٹ بدھ 29 نومبر 2023, 1:00 صبح قومی

کوئٹہ: ہمارا عمران خان سے سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن جو کچھ ان کے خلاف اخبارات میں لکھا جارہا ہے یا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے یہ انتہائی غیراخلاقی طرزعمل ہے، پرنٹ الیکٹرانک و سوشل میڈیا پرعمران خان کے خلاف اخلاقیات سے گرا پروپیگنڈا قابل افسوس اورقابل مذمت ہے ۔ یہ کیا طریقہ ہے کہ پہلے انہیں وزیراعظم بنایا گیا، پارلیمنٹ ان کے حوالے کیا گیا اورآج ان کے خلاف جو کچھ کہا جارہا ہے وہ پڑھنے کے بھی قابل نہیں، ملک کے ادارے اتنے باصلاحیت ہیں کہ وہ گدلے پانی میں سوئی تک ڈھونڈ سکتے ہیں تو کیا یہ آج جوعمران کے خلاف کہا جارہا ہے انہیں پہلے اس کا پتہ نہیں تھا؟ کہ انہیں وزیراعظم بنایا گیا۔ لوگوں کی اس طرح سے جاسوسی کرنا، ان کے رشتے داروں کے متعلق جانکاری کرنا اور پھرایسی خطرناک الزام تراشیاں کرنا غیراخلاقی، غیرسیاسی، غیرآئینی،غیرانسانی عملیات ہیں اورسیاست کے معیار کو گرانے کے مترادف ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار محمودخان اچکزئی نے پارٹی ضلع کوئٹہ سے مربوط تحصیل سٹی کے زیراہتمام کارکنوں کے تربیتی سیمینار اورشالدرہ میں شمولیت کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ عمران خان کو لوگوں نے وزیراعظم بنایا، پارلیمنٹ ان کے حوالے کردی، اگرچہ عمران خان کے ساتھ میرا کوئی رشتہ نہیں لیکن کچھ شرم وحیا ہونی چاہیے آج جو کچھ عمران خان کیخلاف اخبارات میں چھاپا جارہا ہے وہ پڑھنے کے بھی قابل نہیں، اتنا گرنا نہیں چاہئے۔ عمران خان کے ساتھ سیاسی اختلافات ہیں، آپ کے تو ٹھیک ہیں ان کی پارٹی کے لوگ ادھر اُدھر بھاگ رہے ہیں، کیا آپ کو آج یہ پتہ چلا کہ عمران خان ان عملیات میں ملوث ہیں، سیاست میں اتنا گرنا نہیں چاہئے کہ ہم ایک دوسرے کے رشتے داروں کی عزت و آبرو پر حملہ آور ہوں، یہ آپ کس طرف جارہے ہیں۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم نے کیوں انگریزوں کیخلاف آزادی کی تحریک چلائی، اگر چہ انگریزوں نے ہمیں بہترین ریلوے کا نظام، اسپتالوں کا نظام، سڑکوں کا نظام، تعلیمی نظام دیا، ہمارے اکابرین نے اس لئے ان کے خلاف تحریک چلائی کہ ان محکوم اقوام نے اپنی اپنی سرزمین پرحق ملکیت، حق حاکمیت اورحق خودداریت مانگی ۔ آج بلوچ لڑرہا ہے، ان کے قدرتی وسائل پر ان کا اختیار نہیں، گیس ان کے وطن سے نکلی ہے، پورا پنجاب اورملک ان کی گیس کا بے دریغ استعمال کررہا ہے اوران کی خواتین خس وخاشاک اکھٹی کرکے روٹیاں پکاتی ہیں ۔ انہوں نے شمولیت کرنیوالوں کو مبارکباد پیش کی اورکہا کہ پارٹی میں شامل ہونیوالے اپنی مرضی اورخوشی سے اس تحریک کا حصہ بن رہے ہیں لیکن پارٹی کے اندرچلنا پھرپارٹی کی مرضی سے ہوگا ۔ پارٹی کارکن ظالم اورمظلوم ،حق وباطل کی لڑائی میں ہمیشہ مظلوم کاساتھی بن کرحق کاساتھ دیں۔

============

صدر ڈاکٹر عارف علوی کا شہدا کے ورثاء سےٹیلی فونک رابطہ صدر مملکت نے شہدا کو خراجِ عقید ت پیش کیا،بلند درجات کی دعا
صدر ڈاکٹر عارف علوی کا شہید سپاہی شاہ زیب،سپاہی محمد سہیل اورلانس حوالدار باسط عمران کے ورثاء سےٹیلی فونک رابطہ۔۔۔۔۔وطن کیلئے خدمات اور قربانی پر شہداء کو خراج ِعقیدت پیش ۔۔۔ شہداء کے بلند درجات کیلئے دعا ۔۔۔سپاہی شاہ زیب اور سپاہی محمد سہیل نے رواں ماہ شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کیا۔۔۔لانس حوالدار باسط عمران پسنی، بلوچستان میں شہید ہوئے۔۔۔
===========================

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا دورہء متحدہ عرب امارات اختتام پذیر
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کویت کے سرکاری دورے پر ابو ظہبی کے البطین ہوائی اڈے سے کویت سٹی کے لئے روانہ

ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی و انفراسٹرکچر عزت مآب سہیل محمد المزروعی اور پاکستانی سفارتی عملے نے وزیر اعظم کو رخصت کیا۔

دورہء کویت کے دوران وزیرِ اعظم ولی عہد کویت عزت مآب شيخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور وزیرِ اعظم عزت مآب شيخ احمد النواف الاحمد الصباح سے ملاقات کریں گے.

دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین اقتصادی و معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور مختلف شعبوں جن میں افرادی قوت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات و کان کنی، غذائی تحفظ، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہونگے.

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC