ریڈ ایپل ریسٹورنٹ کی دو برانچوں کے خلاف سندھ ریونیو بورڈ کی قانونی کاروائی ، ڈیفنس کھڈا مارکیٹ اور کلفٹن کی برانچ کے خلاف ایکشن


ریڈ ایپل ریسٹورنٹ کی دو برانچوں کے خلاف سندھ ریونیو بورڈ کی قانونی کاروائی ، ڈیفنس کھڈا مارکیٹ اور کلفٹن کی برانچ کے خلاف ایکشن

تفصیلات کے مطابق سندھ ریونیو بورڈ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر پی او ایس سید محسن علی شاہ کے دستخط سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق میسرز ریڈ ایپل ریسٹورنٹ کی دو برانچوں کو سیل کر دیا گیا ہے ان برانچوں کو سربمہر کرنے کی وجہ قانون کی خلاف ورزی ہے ۔ ریڈ ایپل ریسٹورنٹ کی یہ برانچیں ڈیفنس کھڈا مارکیٹ اور کرفٹن کے علاقوں میں واقع ہیں ۔قانون کے مطابق پانچ ملین سالانہ سے زیادہ ٹرن اوور رکھ رہے ہیں

اور ایک سے زیادہ ریسٹورنٹ کی برانچیں رکھنے والے تمام ریسٹورنٹ اور ان کی کمپنیوں پر پی او ایس سسٹم کی پابندی کرنا لازم ہے لیکن ریڈ ایپل ریسٹورنٹ کی جانب سے اس قانون کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی ۔ قانون کی خلاف ورزی پر سندھ ریونیو بورڈ کی جانب سے ایکشن لیا گیا اور دو برانچوں کو سیل کر دیا گیا ہے سندھ ریونیو بورڈ کے مطابق اس قسم کے نادہندہ مزید ریسٹورنٹس کے خلاف بھی ایسا ہی ایکشن لیا جائے گا ۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC