کسٹم ایجنٹس اسلام آباد کا نجی کمپنی Menzies-Royal کے ساتھ کام کرنے سے انکار

کسٹم ایجنٹس اسلام آباد کا نجی کمپنی Menzies-Royal کے ساتھ کام کرنے سے انکار

کراچی(اسد ابن حسن) اسلام اباد کی کسٹم ایجنٹس ایسوسییشن نے ایئرپورٹ پر کارگو ہینڈلنگ کرنے والی ایک نجی کمپنی Menzies-Royal کے ساتھ کام نہ کرنے کا مراسلہ کلیکٹر کسٹمز کو تحریر کر دیا ہے۔ مراسلہ ایسوسی اییشن کے جنرل سیکرٹری فاروق جنجویہ نے تحریر کیا ہے کہ کارگو ہینڈلنگ کمپنی Menzies-Royal برامدی سامان کی ایر لائنوں کو بکنگ کے حوالے سے مسائل پیدا کر رہی ہے لہٰذا وہ برامدی سامان نہ بک کریں گے نہ ہی ایئر لائن پر لوڈ کریں گے۔ مذکورہ صورتحال پر ایئرپورٹ فنکشنریز میں تشویش پائی جاتی ہے. اس حوالے سے فاروق جنجویہ کا کہنا تھا کہ مراسلہ تو تحریر کیا ہے مگر ابھی مذاکرات جاری ہیں اور ہم نے تو مذکورہ کلیکٹر کو تحریر کردہ وارننگ لیٹر میڈیا سے شیئر نہیں کیا۔
https://e.jang.com.pk/detail/577059
======================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC