پی ایس او کا 21.89 ارب روپے کا ریکارڈ منافع


کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے مشکل معاشی حالات کے باوجود21.89ارب روپے کا ریکارڈ منافع حاصل کیا ،کمپنی کی فی حصص آمدن 46.62روپے فی حصص رہی۔پی ایس او اعلامیہ کے مطابق پی ایس او کو مالی سال 2023-2024کی پہلی سہ ماہی کیلئے 976 بلین روپے کی بلند ترین سہ ماہی مجموعی سیلز ہوئی۔20اکتوبر، 2023کو منعقدہ اجلاس کے دوران کمپنی کے بورڈ آف مینجمنٹ ( بی او ایم ) نے 30ستمبر،2023 کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی کیلئے گروپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔گروپ نے پہلی سہ ماہی کیلئے اب تک سب سے زیادہ 23.99بلین روپے خالص منافع حاصل کیاجس کے نتیجہ میں فی حصص آمدن 51.10روپے فی حصص رہی۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC