بہت کم عمری میں عالمی شہرت حاصل کرنے والی کراچی کی عظیم ثناء خوان رسول راحت گابا نے کہا ہے کہ نعت شریف پڑھنا میری زندگی ہے گیارہ سال کی عمر میں نعت شریف پڑھنا شروع کیا،14

کراچی( )بہت کم عمری میں عالمی شہرت حاصل کرنے والی کراچی کی عظیم ثناء خوان رسول راحت گابا نے کہا ہے کہ نعت شریف پڑھنا میری زندگی ہے گیارہ سال کی عمر میں نعت شریف پڑھنا شروع کیا،14 سال کی عمر سے باقاعدہ محافل نعت خواںی کرتی آرہی ہوں،ابتک انگنت محافل میں اور درجنوں چینلز پر نعت شریف پڑھنے کا اعزاز حاصل ہے ان خیالات کااظہار عالمی شہرت یافتہ ثناءخوانرسول راحت گابا نے میڈیا نمائندوں سے

خصوصی گفتگو کرتےہوئےکیا ،میری خوبصورت آواز نعمت خداوندی ہے،نبی کریم صل اللہ علیہ والہ وسلم کی نگاہ عنایت ہے اس آواز کو اپنے ثناء خوانی کے لیے منتخب کیا ہے،ورنہ انگنت لوگ خوبصورت آواز ہونے کے باوجود گم نام زندگی بسر کر رہے ہیں، نعت خوانی کا صدقہ ہے کہ آج مجے دنیا بھر کے مختلف ممالک میلاد شریف کی محافل میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے،انہوں مزید کہا کہ حکومت دیگر شعبوں کی طرح نعت خوانی کے شعبے پر بھی توجہ دے،اس شعبے کو پروموٹ کرکے نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچایا جا سکتا ہے راحت گابا نے مزید کہا کہ جو والدین اپنے بچوں کی بے راہ روی کا شکار ہونے کی وجہ سے پریشان ہے،وہ اپنے بچوں کو نعت خوانی کے ماحول میں لے آئیں گھر مکمل روحانی تسکین حاصل ہو گی ،ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی ادارے نعت شریف کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں
===============================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC