آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام تھیٹر کا عالمی میلہ “پاکستان تھیٹر فیسٹیول” آب و تاب سے جاری


کراچی

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام تھیٹر کا عالمی میلہ “پاکستان تھیٹر فیسٹیول” آب و تاب سے جاری

پاکستان تھیٹر فیسٹیول کا چھٹاروز کامیابی سے جاری

پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے چھٹے روز ڈائریکٹرفرحان عالم صدیقی کا مزاحیہ کھیل “تعلیم بالغان”پیش کیا گیا۔۔

ڈرامے کی کہانی
رائیٹر خواجہ معین الدین کی ہے۔۔

تعلیم بالغان کی کاسٹ میں اویس، فرحان رحیم ، اجنیش دوڈیجا، علی رضا، شہریار، عاصم شامل۔۔

فنکاروں کی جاندار اداکاری پر شائقین قہقہے لگاتے رہے

==========================
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے تھیٹر کا بین الاقوامی میلہ ”پاکستان تھیٹر فیسٹیول“ آب و تاب سے جاری

فی البدیہہ تھیٹر”کوئی تیاری نہیں“ اور امریکی گروپ Uplift کے تھیٹر ”Through The Waves“ نے شائقین کے دل جیت لیے

کراچی () آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے تھیٹر کا بین الاقوامی میلہ ”پاکستان تھیٹر فیسٹیول“ آب و تاب سے جاری ہے، فیسٹیول کے دوسرے روز دو کھیل پیش کیے گئے، جس میں پہلا فی البدیہہ تھیٹر ”کوئی تیاری نہیں“ اسٹوڈیو I میں پیش کیاگیا جس کے ہدایت کار منیب الرحمن تھے ، فی البدیہہ تھیٹر کی خاص بات کھیل میں پہلے سے طے شدہ اسکرپٹ کا نہ ہونا تھاجسے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی تھیٹر اکیڈمی کے طلباءکی اداکاری نے شائقین کو ہنسے پر مجبور کر دیا، تھیٹر شائقین کی بڑی تعداد ”کوئی تیاری نہیں“ کھیل سے محظوظ ہوئی۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی تھیٹر اکیڈمی کے طلباءنے حاضرین کی جانب سے دیے گئے موضوعات پر خاکے پیش کیے ۔ دوسرا کھیل ”تھرو دا وویز“ امریکن تھیٹر گروپ اپ لفٹ کی جانب سے پیش کیا گیا جس کی ہدایت کار فزیکل تھیٹر کی ماہر ہینا گیف تھیں، ڈائیلاگز کے بغیر صرف موسیقی اور ایکٹنگ کے ذریعے تین خواتین کی کہانی کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا جسے شائقین کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔ امریکن تھیٹر گروپ ممبران کا کہنا تھا کہ پاکستانی شائقین تھیٹر کے سامنے پرفارم کرنا بہت زبردست تجربہ تھا۔
=========

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں تھیٹر کا بین الاقوامی میلہ “پاکستان تھیٹر فیسٹیول ‘ آب و تاب سے جاری ۔۔

فیسٹیول کے دوسرے روز دو کھیل پیش کیے جا رہے ہیں۔۔

فی البدیہہ تھیٹر “کوئی تیاری نہیں ‘ کے ہدایت کار منیب الرحمان ہیں۔۔

فی البدیہہ تھیٹر کی خاص بات کھیل میں پہلے سے طے شدہ اسکرپٹ کا نہ ہونا ہے۔۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی تھیٹر اکیڈمی کے طلباء کی فی البدیہہ اداکاری نے شائقین کو ہنسے پر مجبور کر دیا۔۔

تھیٹر شائقین کی بڑی تعداد “کوئی تیاری نہیں ” کھیل سے محظوظ ہوئی۔۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی تھیٹر اکیڈمی کے طلباء نے حاضرین کی جانب سے دیے گئے موضوعات پر خاکے پیش کیے۔۔۔
===========================

صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کا تقریب سے اظہار خیال:

ہمیں پاکستان سری لنکا کی دوستی پر فخر ہے۔

سری لنکا کے فنکاروں نے زبردست پرفارم کیا ہے۔۔

کل ہمارے یہاں امریکن فزیکل تھیٹر پرفارم کرے گا۔۔

آپ سب کو دعوت ہے کہ اپ امریکی تھیٹر سے محظوظ ہوں۔۔

قونصل جنرل سری لنکا کا شکر گزار ہوں کہ وہ یہاں موجود ہیں۔۔

یہ سری لنکن ڈانس گروپ اسلام آباد اور لاہور میں بھی پرفارم کرے گا۔۔

قونصل جنرل سری لنکا جگت ابیورنا کا تقریب سے اظہار خیال:

میں بہت خوش ہوں کہ آج یہاں اتنا زبردست پروگرام منعقد کیا گیا۔۔

ہمارے یہ فنکار لاہور اور اسلام آباد میں بھی پرفارم کریں گے ۔

ہم پاک سری لنکا سفارتی تعلقات کو سیلیبریٹ کر رہے ہیں۔۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے بے حد شکر گزار ہیں۔۔

صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔۔

آپ سب کا بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے اس ایونٹ کو کامیاب بنایا۔۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC