این سی اے میں داخلوں کا آغاز

لاہور/راولپنڈی/اسلام آباد: نیشنل کالج آف آرٹس میں ڈگری پروگرامز میں داخلوں کا آغاز ہو گیا۔ داخلہ کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 ستمبرمقرر کی گئی ہے۔
این سی اے میں اوپن میرٹ، سیلف فنانس، سیلف سپورٹ سکیم اور مخصوص نشستوں پر داخلے شروع ہو گئے۔ این سی اے لاہور میں آرکیٹکچر، فائن آرٹس، ڈیزائن (ویژول کمیونیکیشن ڈیزائن، ٹیکسٹائل ڈیزائن، پروڈکٹ ڈیزائن، سرامک ڈیزائن) میوزیکالوجی، فلم اینڈ ٹی وی اور کلچرل سٹڈیز اور این سی اے راولپنڈی میں آرکیٹکچر، فائن آرٹس اور ڈیزائن (ویژول کمیونیکیشن ڈیزائن، ٹیکسٹائل ڈیزائن) میں داخلوں کا آغاز کیا گیا ہے۔

آن لائن داخلہ کی درخواست جمع کروانے کے لئے (اوپن میرٹ، سیلف فنانس، سیلف سپورٹ سکیم اور غیرملکی) امیدواروں کو براہ راست این ٹی ایس ویب سائٹ پر درخواستیں جمع کروانا ہونگی۔ ایک سے زائد کیمپس، شعبوں اور کوٹہ پر اپلائی کرنے کے لئے امیدواران ایک ہی درخواست فارم استعمال کرسکتے ہیں۔ آن لائن درخواست کا پرنٹ شدہ داخلہ فارم ضروری دستاویزات کی تصدیق شدہ کاپیوں کے ساتھ مقررہ تاریخ کے اندر این ٹی ایس سینٹرز پہنچانا ضروری ہے۔ امیدواران کے لئے آن لائن رجسٹریشن کے بعد جاری کردہ کمپیوٹرائزڈ چلان کے ذریعے پراسپکٹس چارجز، کورئیرچارجز اور داخلہ ٹیسٹ فیس آخری تاریخ سے قبل جمع کرانا لازمی ہوگا۔
پراسپکٹس این ٹی ایس سنٹرز سے حاصل کرنے پر تین ہزار فیس ادا کرنا ہوگی جبکہ کوریئر سے منگوانے پر تین سو روپے کورئیر چارجز ادا کرنا ہونگے۔ ٹیسٹ فیس کی مدمیں ایک ڈیپارٹمنٹ کے لئے بارہ سو روپے جبکہ ایک سے زائد ڈیپارٹمنٹس میں اپلائی کرنے کے لئے آٹھ سو روپے فی ڈیپارٹمنٹ اضافی جمع کروانا ہونگے۔
داخلہ ٹیسٹ فیس بزریعہ ون لنک والے تمام بینکوں، اے ٹی ایم ، آن لائن، بینکنگ موبائل، ٹی سی ایس ایکپریس کاونٹرز، جیز کیش اورایزی پیسہ پر ادا کی جاسکتی ہے۔سیلف فنانس ، سیلف سپورٹ اسکیم کیلئے درخواست گزاز کو پرنٹ شدہ فارم کے ساتھ داخلہ پراسیسنگ فیس، پراسپیکٹس فیس بمع بینک ڈرافٹ یا پے آرڈر چھ لاکھ پچانوے ہزار روپے شعبہ فائن آرٹس، ڈیزائن اور میوزیکالوجی کیلئے اور آٹھ لاکھ چہتر ہزار روپے شعبہ آرکیٹیکچر اور فلم این ٹیلی ویژن کیلئے ’’پرنسپل این سی اے ‘‘ کے نام این ٹی ایس کے متعلقہ سنٹر میں از خود جمع کروانا ہوگا۔ رولنمبر سلپ این ٹی ایس کی ویب سائٹ سے ٹیسٹ منعقد ہونے کی تاریخ سے کم از کم ایک ہفتہ پہلے ڈاون لوڈ کی جاسکتی ہے ۔داخلوں سے متعلق تفصیلات این سی اے اور این ٹی ایس کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
=======================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC