سعودی عرب کے شہر جدہ میں علیم خان کی رہائشی اسکیم۔کے دفتر کا افتتاح ہوگیا


جدہ (امیر محمد خان سے ) سعودی عرب کے شہر جدہ میں علیم خان کی رہائشی اسکیم۔کے دفتر کا افتتاح ہوگیا اس سلسلے میں ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا جسں میں استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور ممتاز کاروباری شخصیت عبدالعلیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان سرمایہ کاری کے لیے موزوں ترین ملک ہے ملک ہے رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لئے وسیع مواقعے موجود ہیں ۔

جدہ کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار کو فروغ دینے کے حوالے سے راغب کرنا تھا تقریب میں اہم سعودی شخصیات سمیت پاکستانی کمیونٹی کے سینکڑوں افراد شریک تھے اس موقعہ پر استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور ممتاز کاروباری شخصیت عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکلات کا شکار ضرور ہے مگر مایوس ہونے کی ضرورت نہیں یہ مشکل وقت ہے جو گزر جائے گا اور بہت جلد پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کرے گا عبدالعلیم خان نے زور دیا کہ اوورسیز پاکستانی اپنے سرمائے کو پاکستان میں لائیں اور رئیل اسٹیٹ کے بزنس میں انوسٹمنٹ کو فروغ دیں اس سے ان کا سرمایہ بھی محفوظ ہوگا اور ان کے آگے بڑھنے کے وسیع مواقعے بھی موجود ہیں جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے بھی پاکستان ایک موزوں ملک ہے تقریب میں سعودی بینڈ نے روایتی ڈانس کرکے شرکاء کو خوب محظوظ کیا اور ان سے داد حاصل کی انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز ملک کا اثاثہ اور سرمایہ ہیں ہماری خواہش ہے کہ ان کے لئے اچھی ہاوسنگ سکیم اور رئیل اسٹیٹ کے بزنس کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنا سرمایہ محفوظ بنا سکیں
============================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC