نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ کی ملاقات.

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ کی ملاقات.

ملاقات میں گورنر بلوچستان نے وزیرِ اعظم کو بلوچستان کے انتظامی امور اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا.

=============================
خبرنامہ 2938/2023
کوئٹہ26 اگست۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز جناب جسٹس محمد کامران خان ملا خیل اور جناب جسٹس اقبال احمد کاسی پر مشتمل بینچ نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شاہراؤں کے توسیعی منصوبے میں تاخیر و دیگر مسائل سے متعلق آئینی درخواست کی سماعت کی۔معزز عدالت نے چیف منسٹر پیکجز برائے کوئٹہ ڈویلپمنٹ کے پی ڈی سے سریاب روڈ اور سبزل روڈ پر پیشرفت رپورٹ طلب کر لی معزز عدالت نے سڑکوں کے توسیعی منصوبے میں رکاوٹوں کے پیش نظر کمشنر کوئٹہ، ڈی ائی جی پولیس کوئٹہ، ایس ایس پی اور ایس پی ٹریفک کوئٹہ کو حکم دیا کہ عدالتی احکامات پر من وعن عمل درآمد یقینی بنائیں اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کو کسی بھی رکاوٹ کی صورت میں تعاون فراہم کریں -معزز عدالت نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کو بھی ہدایت کی کہ وہ کورٹ کے احکامات کی تعمیل یقینی بنائیں اور سی پی نمبر 1951/ 2022 کے ضمن میں پیشرفت رپورٹ 28 اگست 2023 تک جمع کرا دیں معزز عدالت کو قبل ازیں پروجیکٹ ڈائریکٹر چیف منسٹر پیکجز برائے کوئٹہ ڈیولپمنٹ اور وکیل محمد اسحاق نصر ایڈوکیٹ نے انسکمب روڈ کے تو سیع کے حوالے سے پیشرفت رپورٹ جمع کرائی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا- پروجیکٹ ڈائریکٹر کی جانب سے جب بتایا گیا کہ ڈی ایس ریلوے کی رہائش گاہ سے ملحقہ پرنس روڈ کے شمال اور مشرقی اطراف میں زیر تعمیر سیوریج کا کام گیس پائپ لائن گزرنے کی وجہ سے روکا گیا ہے اور یہ کام پائپ لائن ہٹائے بغیر مکمل نہیں ہوگا تو ڈی جی ایم اور لاء آفیسر ایس ایس جی سی ایل نے اس حوالے سے بتایا کہ اس پائپ لائن کو ہٹانے کے لیے 16 انچ قطر کی ایلبو درکار ہے جو فی الحال سٹاک میں موجود نہیں ہے اور اس کے لیے کراچی آفس کو لکھ دیا گیا ہے اور یہ ایک ہفتے میں مل جائے گی جس کے بعد ضروری اقدامات کر لیے جائیں گے رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی کہ جناح روڈ/ کواری روڈ کے کارنر پر ٹاؤن بارڈر اسٹیشن (ٹی بی ایس) اور شمالی جانب پہلے سے نصب ایک اور پی ار ایس کو بھی کیج کیا جائے گا تاکہ کام بلا رکاوٹ کم سے کم وقت میں مکمل کر لیا جائے- رپورٹ کے مطابق ایس ایس جی سی ایل کی جانب سے انسکمب/ کالون روڈ پر لائن ڈیمیجز اور نقصانات کے حوالے سے معاوضے کی ادائیگی کے لیے پی ڈی کو خط جاری کیا گیا تھا جس کا پی ڈی نے جواب بھی دیا اور معاوضے کی ادائیگی یا مطلوبہ پائپوں کی فراہمی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ معزز عدالت کو پروجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ انسکمب /کولون روڈ کے کراسنگ پر نصب کرنے کے لیے ایک یادگار ڈیزائن کی گئی ہے جبکہ جناح روڈ کے شمالی طرف گرین بیلٹ ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ کوئٹہ شہر کے مستقبل کے منصوبوں کے ماڈل پروجیکٹ کے طور پر اس کا حوالہ دیا جا سکے- معزز عدالت کے استفسار پر انہوں نے بتایا کہ ہورٹیکلچر اور فلوری کلچر کے لیے پروجیکٹ میں علیحدہ سے ہیڈ موجود ہے- معزز عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھی مشاہدہ کیا گیا ہے کہ کولون روڈ پر سٹی لوکل بسوں کی پارکنگ کی وجہ سے پروجیکٹ کے کاموں میں رکاوٹ کا سامنا ہے معزز عدالت سی پی نمبر 1951/ 2022 میں پہلے ہی حکم دے چکی ہے کہ سریاب کی بسیں فی الحال ریلوے اسٹیشن ڈرائی پورٹ کے سامنے مغربی جانب کھڑی کی جائیں لیکن عدالت عالیہ کے مذکورہ حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ایس پی ٹریفک نے اس حوالے سے بتایا کے پارکنگ کے حوالے سے ریلوے اہلکاران کی جانب سے کچھ رکاوٹ ہے لہذا بسوں کو فی الحال عارضی طور پر کولون روڈ پر پارکنگ کی اجازت دی گئی ہے معزز عدالت نے حکم نامے کی کاپیاں پی ڈی چیف منسٹر پیکجز فار کوئٹہ ڈیویلپمنٹ,کمشنر کوئٹہ ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ ایس ایس پی اور ایس پی ٹریفک کوئٹہ اور ڈی ایس ریلویز کوئٹہ کو اطلاع اور تعمیل کے لیے بھجوانے کا حکم دیا معزز عدالت نے آئندہ پیشی کے لیے 14 ستمبر 2023 کی تاریخ مقرر کر دی

پریس ریلیز
کوئٹہ 26اگست: سابق وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ پی ڈی ایم اے فصیل طارق کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے وزیر داخلہ نے مرحومہ کی درجات کی بلندی اور لواحقین کی صبر جمیل کیلئے دعا بھی کی۔

خبرنامہ 2936/2023
کوئٹہ: اگست 26،۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے آل پاکستان ماہینز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کے وفد کیطملاقات.ہوئی وفد نے وزیرِ اعظم کے بلوچستان کی ترقی کو حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل کرنے کے ویژن پر انہیں خراج تحسین پیش کیا.وفد نے وزیرِ اعظم کو پاکستان بالخصوص بلوچستان میں منرلز کی صنعت کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا.وزیرِ اعظم نے وفد کو ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور مائنز اونرز کو منرلز کی کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی دورانِ کار حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کی.وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان معدنیات سے مالا مال ہے، کان کنی میں بین الاقوامی معیار کو ملحوظِ خاطر رکھے بغیر ان معدنیات سے مطلوبہ فوائد حاصل نہیں کئے جا سکتے ملاقات میں نگران وفاقی وزراء میر سرفراز بگٹی، شاہد اشرف تارڑ، سمیع سعید، نگران وزیرِ اعلی بلوچستان علی مردان خان ڈومکی، صوبائی وزراء چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

خبرنامہ 2933/2023
کوئٹہ، 26 اگست: نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کوئٹہ پریس کلب کا اہم دورہ کیا جہاں ان کا کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند نے استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر و سینئر صحافی شہزادہ ذوالفقار، اب تک نیوز کے بیورو چیف نور الہی بگٹی، آن لائن نیوز ایجنسی کے بیورو چیف افضل مغل و دیگر صحافی بھی موجود تھے۔ صدر پریس کلب عبدالخالق رند نے نگران وزیر اطلاعات کو صحافیوں کو درپیش مسائل و مشکلات اور پریس کلب کے حوالے سے تفصیلاً آگاہ کیا۔ نگران وزیر جان اچکزئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی کی قیادت میں صحٓافیوں کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح وبہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی،صحافی معاشرے کی آنکھیں اور کان ہوتے ہیں،قلم کے ذریعے مثبت رپورٹنگ کرکے صحافی معاشرے کے ارتقاء میں نمایاں کردار اداکرسکتے ہیں۔ نگران وزیر اطلاعات نے نے کوئٹہ پریس کے مختلف شعبوں کا معائنہ اور جائزہ لیا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے صحافیوں نے بہت مشکل وقت دیکھا ہے اور انتہائی جانفشانی سے انہوں نے اپنے علاقے اور عوام کی نمائندگی کی ہے،صوبائی حکومت ان کی کاوشوں کو سراہتی ہے اور یہ امید رکھتی ہے کہ صحافی بھی معاشرے کو سنوارنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے پریس کلب اور صحافیوں کی فلاح و بہبود پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے اس کے ساتھ صحافیوں کو درپیش مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نگران حکومت کا کام پر امن انتخابات کا انعقاد ہے۔ صوبہ میں امن و امان کے قیام کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، عوام کی شکایات کے ازالے، روزگار کے مواقع پیدا کرنا، صحت کی سہولیات کی فراہمی میں آسانیاں پیدا کرنے سمیت دور دراز علاقوں کے لوگوں کے مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں دن رات محنت، لگن اور خلوص دل سے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں پر زور دیا کہ وہ عوامی مسائل کو اجاگر کریں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ بعد ازاں نگران وزیر اطلاعات نے میڈیا اکیڈمی کا بھی دورہ کیا اور اسکے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔

خبرنامہ 2934/2023
ژوب. ڈپٹی کمشنر ژوب محبوب احمد اچکزئی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ژوب حافظ محمد طارق کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈایریکٹر لائیو سٹاک نصیب اللہ کاکڑ، لیویز افسران،انجمن تاجران،شہر کے دیگر کاروباری شخصیات و ہوٹل مالکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ژوب شہر میں پرائس کنٹرول، مصنوعی مہنگائی، زخیرہ اندوزی سمیت شہر کے دیگر مسائل پر بات چیت ہوئی اسسٹنٹ کمشنرحافظ محمد طارق نے کہا کہ ا شیاء خوردنوش کی قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے نئے نرخنامے بنارہے ہیں جسکا نوٹیفکیشن جلد جاری کردیاجائیگا اور تمام دکانداروں کونئی ریٹ لسٹ فراہم کی جائے گی۔ تاجر برادری سرکاری نرخنامے کی پاسداری کو یقینی بنائیں،سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی اور تاجربرادری کی من مانیاں کسی صورت قابل قبول نہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ انتظامیہ کی کارروائیوں کے باعث کافی حد تک گرانفروشی پر قابو پا لیا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رہیں گی اس سلسلے میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کو عوام کا مفاد عزیز ہے۔مصنوعی بحران پیدا کرکے عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالنے دیا جائے گا تاجر برادری ایسے عناصر کا محاسبہ کرے۔انہوں نے کہاکہ عوامی شکایات پر منی پٹرول پمپس کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی اور من پسند نرخ مقرر کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔

خبرنامہ 2935/2023
مسلم باغ۔ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ لیاقت علی اور اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ جارا اللہ کاکڑ کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف لیویز فورس کی کاروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ شب تھانہ سرئی جبرائیل ایریا میں قائم ناکہ پر لیویز فورس نے ایک مشکوک پروبکس کا پیچھا کیا جو کہ ناکہ توڑکر فرار ہونے کی کوشش کر رہاتھا۔ کافی پیچھا کرنے کے بعد راستہ معدوم ہونے پر گاڑی سوارنے گاڑی چھوڑدی اورتاریکی کا فائدہ اٹھا تے ہوئے پیدل فرارہونے میں کامیاب ہوئے۔ تلاشی لینے پر گاڑی سے 1 کلو وزنی 50 پیکٹ چرس برآمد ہوا۔ لیویز فورس نے منشیات اور گاڑی دونوں قبضہ میں لیکر FIR درج کردی۔ اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ جاراللہ کاکڑنے لیویز ٹیم کو کامیاب کاروائی پر نقد انعام دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ منشیات فروشوں کے خلاف مزیدکاروائیاں تیز کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

پریس ریلیز
سابقہ بلوچستان یونیورسٹی لیبر یونین کے صدر ملک عیسی خان کا رسم سوئم بروز اتوار ادا کیا جائے گا جو کہ ملک خلیل احمد کاسی، ملک سیف اللہ کاسی اور ملک حمیداللہ کاسی کے بھائی اور ملک جنگی خان کاسی, سابقہ آئی۔ جی جیل خانہ جات ملک مر تضی کاسی کے چچازاد بھائی اور ایڈوکیٹ ملک جلیل احمد بنگلزہی اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سیسا کے مرکزی ممبر ملک فاروق بنگلزہی کے کزن آور ملگ رضوان کاسی کے والد تھے جن کی رسم سوئم پروز اتوار منوجان روڈ کلی شکرخان میں ہو گی۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC