مرحوم انیس الرحمن کی پاکستان میں خصوصی بچوں کی کھیلوں کے فروغ و ترویج اور ترقی کے لیے کاوشیں


تحریر ۔۔۔۔شہزاد بھٹہ
==================
مس صائمہ سعید سیکریٹری اسپشل ایجوکیشن پنجاب کی ہدایت پر محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب نے اسپشل ایجوکیشن پنجاب کے اداروں میں زیر تعلیم خصوصی طلبہ کی کھیلوں کی سرگرمیوں کو بہتر انداز سے منظم کرنے کے لئے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی ھے جس میں اسپشل اولمپکس پاکستان اور اسپشل ایجوکیشن پنجاب کے نمایندے شامل ھیں کھیلوں کے فروغ کے لیے قائم کی گئی کمیٹی میں مس خولہ منہاس ڈپٹی ڈائریکٹر نصاب، اسپشل اولمپکس پاکستان سے مس نزھت رباب اور عرفان انور جبکہ اسپشل ایجوکیشن سے ساجد عمران، سرمد حسین ، سیماب علی اور محمد ایاز شامل ھیں اسپشل ایجوکیشن پنجاب کے اداروں میں زیر تعلیم خصوصی طلبہ کے لئے کھیلوں کے فروغ کے لیے کمیٹی کا قائم ایک خوش آئند بات ھے
پاکستان میں خصوصی بچوں کے کھیلوں کے لئے مرحوم انیس الرحمن کی خدمات تاریخی و لازوال ھیں جن کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ھے
انیس الرحمن نے ہمیشہ خصوصی بچوں کی کھیل کی سرگرمیوں کے فروغ اور ان کو منظم کرنے کے لیے مختلف فورمز پر بات بلند کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف محکموں کے افسران سے رابطے قائم رکھے اس سلسلے میں انیس الرحمن نے شہزاد بھٹہ کے ساتھ مل کر اپنی کوششیں جاری رکھیں
اسی سلسلے کی ایک کڑی حوم انیس الرحمن وائس چیرمین اسپشل اولمپکس پاکستان کی محمد احسان بھٹہ سیکرٹری صنعت و تجارت پنجاب سے دسمبر 2019 میں ایک ملاقات ھے تب احسان بھٹہ سیکرٹری سپورٹس و یوتھ افیئرز پنجاب تھے اس موقع پر شہزاد بھٹہ ڈائریکٹر اسپشل ایجوکیشن پنجاب بھی موجود تھے احسان بھٹہ نے وفد کو خصوصی بچوں کی کھیلوں کے لئے بھر پور تعاون اور سہولیات کی فراہمی کا یقین دلایا
اس ملاقات میں خصوصی بچوں کی کھیلوں کے فروغ و ترویج اور بحالی سے متعلقہ مختلف امور پر گفتگو کی گئی تھی خاص طور پر اسپشل اولمپکس پاکستان محکمہ اسپشل ایجوکیشن اور محکمہ سپورٹس و یوتھ افیئرز کے درمیان باھمی تعاون و اشتراک پر تفصیلی غور کیا گیا تھا مرحوم انیس الرحمن اسپشل ایجوکیشن پنجاب کے افسران سے بھی رابطے میں رہتے تھے
مرحوم انیس الرحمن اور شہزاد بھٹہ سابقہ ڈائریکٹر اسپشل ایجوکیشن پنجاب کی کوششوں سے محکمہ اسپشل ایجوکیشن اور محکمہ سپورٹس یوتھ افیئرز سیاحت کے درمیان ایک ایم او یو طے پایا جس کے تحت اسپشل بچوں کی گمیز کو پنجاب سپورٹس بورڈ کے سالانہ کلینڈر میں شامل کر دیا گیا اسپشل ایجوکیشن پنجاب کی تاریخ کا ایک سنگ میل تھا
8 جنوری 2020 کا دن محکمہ اسپشل ایجوکیش پنجاب کا ایک سنہری دن ھے جس دن تاریخ میں پہلی بار چویدری احسان بھٹہ سیکڑیری سپورٹس، ٹور ازم،یوتھ افیئر،اور آثار قدیمہ کی تجویز پر ایک مفاہمتی یاداشت ایم او یو تیار کی گئی جس پر 8 جنوری 2020 کو پنجاب اسٹیڈیم میں ایک سادہ اور پروقار تقریب میں احسان بھٹہ سیکرٹری اور سید جاوید اقبال بخاری سابقہ سیکریٹری اسپشل ایجوکیشن نے دستخط کیے
اس موقع پر چویدری محمد اخلاق سابقہ وزیر خصوصی تعلیم اور محمد تیمور خان بھٹی سابقہ وزیر سپورٹس۔ٹورازم۔یوتھ افیئر اور آثار قدیمہ نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں پرویز اقبال بٹ سابقہ ڈی جی اسپشل ایجوکیشن ۔شہزاد بھٹہ سابقہ ڈائریکٹر اکیڈمک اسپشل ایجوکیشن پنجاب ۔تسنیم احمد ڈپٹی سیکڑیری سپورٹس۔ ڈی جی ٹورازم ۔شاھد نظامی ڈپٹی ڈایریکڑ سپورٹس ۔ڈی او اسپشل ایجوکیشن و اسپشل ایجوکیشن کے پرنسپلز ودیگر افسران نے شرکت کی۔ یاداشت کے مطابق محکمہ ٹورازم و سپورٹس اسپشل ایجوکیشن کے اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے خصوصی طلبہ کو مختلف تاریخی اور سیاحتی مقامات کی فری سیر و معلومات فراھم کروائی جائیں گئیں ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ کھیل و ٹورازم اسپشل ایجوکیشن کے اساتذہ کی تربیت کے لیے کورسز بھی مرتب کرنے میں بھی مدد دے گا ۔احسان بھٹہ نے کہا کہ خصوصی بچے معاشرے کے اھم رکن ھیں ان کی تعلیم و تربیت اور فلاح و بہبود ھمارا مذہبی اور قومی فریضیہ ھے انہوں نے بتایا کہ پہلی بار خصوصی طلبہ کی کھیلوں کی سرگرمیوں کو پنجاب سپورٹس بورڈ کے سالانہ کلینڈر میں شامل کر لیا گیا ھے ۔
جاوید بخاری سیکرٹری اسپشل ایجوکیشن نے احسان بھٹہ سیکریٹری سپورٹس، انیس الرحمن ،پرویز اقبال بٹ شہزاد بھٹہ و دیگر افسران کا شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے دونوں محکموں کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ھوئے انہوں نے مزید کہا کہ اج محکمہ اسپشل ایجوکیشن کے لیے تاریخی دن ھے کہ خصوصی بچوں کے لیے کھیلوں اور تاریخی مقامات کی سیرو تفریح کے لیے انقلابی اقدامات اٹھائے گئے انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب خصوصی بچوں کے لیے پہلے ھی گراں قدر خدمات سرانجام دے رھی ھے جن میں فری تعلیم ۔فری ٹرانسپورٹ۔ فری کتب۔ اور ماھانہ اٹھ سو سکالرشپ شامل ھے ۔۔
چویدری اخلاق نے وزیر و سیکرٹری کھیل یوتھ افیئرز ارکیالوجی و ٹورازم کا شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں اور کوششوں سے ایک تاریخی مفاہمتی یاداشت پر دستخط ھوئے ھیں
محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب کے اداروں میں زیر تعلیم خصوصی طلبہ کی کھیلوں کی سرگرمیوں کو موثر طور پر آرگنائزر کرنے کے لیے مرحوم انیس الرحمن اور شہزاد بھٹہ کی کوششوں سے محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب اور اسپشل اولمپکس پاکستان کے درمیان باھمی تعاون کے فروغ کے لیے ایک ایم او یو پر کام شروع کیا گیا تھا مگر وہ ایم او یو انیس الرحمن کی زندگی میں فائنل نہ ھو سکے اس ایم او یو کے مطابق اسپشل اولمپکس پاکستان انیس الرحمن کی قیادت میں محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب کے اداروں میں زیر تعلیم خصوصی طلبہ و طالبات کو مختلف کھیلوں کی تربیت و تیاری جدید پیمانوں کے مطابق کروائے گا محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب نے ایم او یو کا مسودہ محکمہ داخلہ پنجاب کو بھیج دیا مگر اس ایم او یو پر دستخط نہ ھو سکے
انیس الرحمن وائس چیئرمین اسپشل اولمپکس پاکستان نے 2022 میں اسپشل چلڈرن کیئر سنٹر چلڈرن لائبریری کمپلیکس لاھور میں خصوصی بچوں کے لئے اسپشل اولمپکس پاکستان کے تعاون سے ایک جدید سہولیات سے مزین پلے ایریا قائم کیا گیا
خصوصی بچوں کی کھیلوں کے فروغ و ترویج کے لئے مرحوم انیس الرحمن کی خدمات لازوال و تاریخی ھیں جن کو کبھی بھلا نہیں جا سکتا
یہاں محکمہ اسپشل ایجوکیشن کے ایک نامور سپوت ساجد عمران بھٹی انسڑکٹر فزیکل ایجوکیشن کی کوششوں اور محنت کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جو ہمیشہ خصوصی بچوں کی کھیلوں کے لئے سرگرم عمل رہتے ہیں ساجد عمران بھٹی اسپشل ایجوکیشن سپورٹس سیل اور اسپشل اولمپکس پاکستان کے سرگرم ممبر ھیں ساجد عمران بھٹی انیس الرحمن مرحوم وائس چیئرمین اسپشل اولمپکس پاکستان اور شہزاد بھٹہ سابقہ ڈائریکٹر کی ٹیم کے اھم ترین ممبر رھے ھیں
ساجد بھٹی اسپشل اولمپکس پاکستان کے ھمراہ مختلف ممالک میں اسپشل گمیز میں بطور کوچ حصہ لے چکے ہیں ان کی قیادت میں خصوصی بچوں نے ہمیشہ اعلی کارکردگی دکھائی ھے
اللہ تعالیٰ مرحوم انیس الرحمن کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین
=================================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC