سندھ کے نامزد نگراں وزیراعلیٰ کون ہیں؟

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ کے نگراں وزیر اعلیٰ نامزد کردیئے گئے، وہ سال 2015 میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج مقرر ہوئے، ان کے پروفائل کا جائزہ لیتے ہیں۔

مقبول باقر کی تاریخ پیدائش سال 1957 ہے، انہوں نے کراچی سے ایل ایل بی کیا اور 1981 میں وکالت کے شعبے سے منسلک ہوئے۔

مقبول باقر سال 2002 میں سندھ ہائی کورٹ کے جج مقرر ہوئے۔

سال 2013 میں چیف جسٹس سندھ ہائی مقرر ہوئے، سال 2015 میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج مقرر ہوئے۔

جسٹس مقبول باقر 4 اپریل 2022 میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے۔

وہ 2013 میں ایک دہشتگرد حملے میں شدید زخمی بھی ہوئے تھے، حملے میں ان کے سیکیورٹی عملے سمیت 9 افراد شہید ہوگئے تھے۔

سندھ کے نامزد نگراں وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں یہ بہت اہم ذمہ داری ہے، کوشش ہوگی لوگوں کے مسائل حل کرسکیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے نامزد نگراں وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا کہنا تھا کہ قانون اور آئین کی بالادستی قائم رکھنے کے لیے کردار ادا کروں گا۔

مقبول باقر نے کہا کہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ہم الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہوگی آئین اور قانون کے مطابق الیکشن ہوں۔
=========================
) مسلم لیگ (ن )کی رہنما حنا پرویز بٹ کے ساتھ لندن میں ہراسانی کا واقعہ پیش آیا ہے۔حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پی ٹی آئی کے بدتمیز اور بد تہذیب لوگ اس حد تک گر گئے ہیں کہ لندن میں میرے بیٹے کے سامنے مجھ پر حملہ کیا، مجھ پر بوتلیں پھینکیں اور مغلظات بکیں۔

انہوں نے کہا کہ بد تہذیب لوگ ایسی حرکات کر کے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں یا بدنام کر رہے ہیں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ میرے لیڈر نواز شریف نے ہمیشہ صبر اور تہذیب کی تعلیم دی جسے ہم کبھی نہیں چھوڑیں گے۔