وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں سیف سٹی پروجیکٹ پر اجلاس

کراچی / 22 جون 2023

* وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں سیف سٹی پروجیکٹ پر اجلاس

* اجلاس میں وزیر برائے آئی ٹی تیمور ٹالپر، معاون خاص تنزیلہ ام حبیبہ، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، چیئرمین پی اینڈ ڈی حسن نقوی، پرنسپل سیکریٹری فیاض جتوئی، لیکریٹری بلدیات نجم شاہ، ڈی جی سندھ سیف سٹی اتھارٹی اعجاز شیخ، ایم پی اے ندا کھوڑو، اپم پی اے محمود عالم جاموٹ اور دیگر متعلقہ افسران شریک

* سیف سٹی پروجیکٹ کو دنیا کے دیگر سسٹم کی طرح بہترین بنایا جائے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* سیف سٹی صرف کیمرا کی تنصیب نہیں بلکہ آئی ٹی سسٹم اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس ہے، وزیراعلیٰ سندھ

* سیف سٹی پروجیکٹ جو ملک کے دیگر شہروں میں شروع ہوا ہے اس میں مسائل ہیں، سید مراد علی شاہ

* میں چاہتا ہوں کہ ہمارے سیف سٹٰ کی ڈزائن میں تمام مسائل کا خیال رکھا جائے، وزیراعلیٰ سندھ

* این آر ٹی سی نے پروجیکٹ پر کافی کام کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر پروجیکٹ کیلئے فنانشل ریگیولیشن کمیٹی ڈی جی سیف سٹی پروجیکٹ کی سربراہی میں قائم

* پروجیکٹ کیلئے سروس ریگیولیشن اور پروکیومینٹ کمیٹیز قائم

* کراچی سیف سٹی پروجیکٹ پر کام تیز کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت

* سکھر سیف سٹی پروجیکٹ اور حیدرآباد سیف سٹی پروجیکٹ بھی شروع کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ

* میں چاہتا ہوں کہ پہلے مرحلے میں کراچی سیف سٹی کا ڈزائن مکمل ہو، سید مراد علی شاہ

* اسی بنیاد پر دیگر شہروں میں سیف سٹی سسٹم بنایا جائے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* شہر میں پہلے مرحلے میں 10 ہزار جدید کیمرا نصب ہونگے، وزیراعلیٰ سندھ

* کیمرا کی انرجی کا سورس ایک ہی وقت میں بجلی اور سولر پر ہو، وزیراعلیٰ سندھ

* ڈی جی سیف سٹی پروجیکٹ کی پی سی ون فوری بنا کے پی اینڈ ڈی کو منظوری کیلئے بھیجیں، وزیراعلیٰ سندھ

عبدالرشید چنا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ