گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ کا افتتاح کیا


کراچی ( جون 22 )

٭گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ کا افتتاح کیا ٭تقریب میں ابوظہبی پورٹس گروپ اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے درمیان معاہدہ پر دستخط
٭ سی ای ا و جمعہ شمسی اور چیئر مین KPT سید سیدین رضا نے دستخط کئے
*وفاقی وزیر بحری امور فیصل سبزواری، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور متحدہ عرب امارات کے سفیر اور قونصل جنرل بھی تقریب میں شریک * متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی /انفرااسٹرکچرSUHAIL MOHAMED AL MAZROUEIبھی موجود تھے
* وزیر سرمایہ کاری DR. THANI BIN AL- ZEYOUDIاور سفیر AHMED DALMOOK MAKTOUM،کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین سید سیدین رضا ، ابو ظہبی گروپ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جمعہ شمسی اور دیگر بھی موجود تھے
٭کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ ابو ظہبی پورٹس گروپ آپریٹ اور ڈیولپ کرے گا
٭اس سے پاک ،متحدہ عرب امارات دوطرفہ تعلقات مزید تقویت حاصل کریں گے ۔ گورنرسندھ
٭اس معاہدے سے کراچی گیٹ وے ٹرمینل کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں مدد ملے گی ۔ کامران خان ٹیسوری
* پاکستانی معیشت مستحکم کرنے میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری اہم ہے ۔ گورنرسندھ
٭کسی ملازم کو بیروزگار نہیں ہونے دیا گیا ۔ فیصل سبزواری
٭ ابو ظہبی پورٹس گروپ اسے منیج، آپریٹ اور ڈیویلپ کرے گا۔ وفاقی وزیر بحری امور
٭ پورٹ کی رائلٹی میں 12.5فیصد تک اضافہ متوقع ہے ۔ وفاقی وزیر بحری امور
٭ یہ ٹرمینل علاقائی ہی نہیں ریجنل اور گلوبل بزنس کےلئے بھی اہم ثابت ہوگا ۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر
٭پاک یو اے ای باہمی تجارت 2022ء میں 9.3 ارب ڈالرز تھی.جمعہ شمسی * اس ٹرمینل سے اس میں مزید اضافہ ہوگا ۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر
٭اس وقت مشرق وسطیٰ میں یو اے ای پاکستان کا سب سے بڑا شراکت دار ہے،جمعہ شمسی ٭ ریلو ے اور ڈیجیٹل نیٹ ورک پر سرمایہ کاری کریں گے ۔سی ای او ابو ظہبی گروپ