شیخوپورہ، 2 افراد کی خاوند کے سامنے بیوی سے اجتماعی زیادتی، 3 پہرہ دیتے رہے-میہڑ، مدرسہ میں 7سالہ طالب علم پر مولوی کا بدترین تشدد


شیخوپورہ، 2 افراد کی خاوند کے سامنے بیوی سے اجتماعی زیادتی، 3 پہرہ دیتے رہے

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ ) شیخوپورہ کے علاقہ بھکھی میں شرقپور روڈ کی آبادی مرادے خورد کے دربار بابو والا پر2سلح افراد نے خاتون کو اسکے خاوند کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا دیگر 3ساتھی پہرہ دیتے رہے۔
===============

میہڑ کے مدرسہ میں 7سالہ معصوم طالب علم پر سبق یاد نا ہونے پر مولوی کا بدترین تشدد ،زخمی،اسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق بدہ کے روز میہڑ شہر کے بیٹو روڈ پر سید حاجن شاہ قبرستان کے علاقے میں ایک مدرسہ میں سبق یاد نا ہونے پر مدرسہ کے مولوی نے 7سالہ معصوم طالب علم وقار چانڈیو ولد احمد خان چانڈیو پر بدترین مبینہ تشدد کرکے زخمی کردیا۔
================
شاہ لطیف ٹاؤن ، فٹ پاتھ سے نومولود کی لاش ملی، ایدھی سرد خانے منتقل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شاہ لطیف ٹاؤن سکیٹر 31 اے صحافی چوک کے قریب فٹ پاتھ سے ملنے والی نومولود کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی تھانے میں کارروائی کے بعد تدفین کے لیے ایدھی سرد خانےسہراب گوٹھ منتقل کردی گئی ۔
====================

ہونڈوراس:خواتین کی جیل میں ہنگامہ آرائی، 48خواتین ہلاک

کراچی(نیوزڈیسک)لاطینی امریکا کے ملک ہونڈوراس میں خواتین کی جیل میں ہنگامہ آرائی سے 48 قیدی ہلاک ہوگئیں۔خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں جیل میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہوئیں، خواتین قیدیوں کے دو گروپوں کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوئی۔خبر ایجنسی کا مزید بتانا ہے کہ جیل میں 900خواتین قید تھیں۔
====================
صحافی کے گھر چھاپہکلاشنکوف برآمد ،مقدمہ درج

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) لندن میں مقیم اینکر پرسن وصحافی صابر شاکر کے گھر چھاپہ مارکر کیپیٹل پولیس نے کلاشنکوف برآمد کرکے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کر لیا ہے، کوہسار پولیس نے ان کی گرفتاری کی غرض سے سرچ وارنٹ کے ساتھ چھاپہ مارا ، تلاشی کے دوران رہائشی کمرہ کی الماری سے ایک عدد لوڈ شدہ کلاشنکوف برآمد ہوئی ، ایف آئی آر کے مطابق وہ اور خاندان کے دیگر افراد گھر میں موجود نہیں تھے، پولیس کو کلاشنکوف کا لائسنس یا اجازت نامہ نہیں ملا جس پر پولیس نے کلاشنکوف معہ ایمونیشن قبضے میں لیکر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
========================