سندھ حکومت بمقابلہ ایچ ای سی – سندھ حکومت نے ایچ ای سی کی پالیسی کی مخالفت کردی


سندھ حکومت بمقابلہ ایچ ای سی

سندھ حکومت بمقابلہ ایچ ای سی

سندھ حکومت نے ایچ ای سی کی پالیسی کی مخالفت کردی

ایچ ای سی کی ہولی منانے پر پابندی، سندھ حکومت نے مخالفت کردی

سندھ حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی جانب سے ملک بھر کی جامعات میں ہندو مذہبی تہوار ہولی منانے پر عائد پابندی کی مخالفت کردی۔

سندھ حکومت نے جامعات میں ہولی منانے پر پابندی لگانے والے HEC کے اس عمل کو اسلامی مذہبی رواداری کے خلاف قرار دے دیا۔

صوبائی وزیر جامعات اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ ہمارا مذہب ، آئین اور قانون تمام دیگر مذاہب و عقائد کے احترام کا درس دیتا ہے، پاکستان کا قانون کسی بھی فرد یا ادارے کو یہ اختیار نہیں دیتا کہ وہ دوسرے عقائد کے شہریوں کو ان کے مذہبی و ثقافتی تہوار منانے سے روکے۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ صدیوں سے مذہبی رواداری کی بے مثل روایات کا امین رہا ہے، ایچ ای سی کا یہ فیصلہ معاشرے میں مزید عدم برداشت اور تقسیم کا سبب بنے گا۔