پیرس،وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کی ملاقات


پیرس میں نیو گلوبل فنانشل پیکٹ سمٹ کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور عالمی مالیاتی فنڈ کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری پروگرامز اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گزشتہ ماہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کرسٹالینا جارجیوا کو پاکستان کی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے حکومت کے معاشی ترقی اور استحکام کےلئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے آئی ایم ایف کی ایم ڈی کو بتایا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے توسیع فنڈ فیسلٹی کے نویں جائزے پر تمام مطلوبہ اقدامات اٹھا لئے ہیں۔ حکومت پاکستان آئی ایم ایف سے طے کردہ تمام شرائط کو مکمل کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ وزیراعظم نے توقع ظاہر کی کہ آئی ایم ایف کے ایکسٹینڈڈ فنڈز فیسلٹی کے تحت مختص کئے گئے فنڈز جلد جاری کردئیے جائیں گے۔فنڈز کے جاری ہونے سے نہ صرف پاکستان کی معاشی استحکام کے لئے جاری کوششیں مستحکم ہوں گی بلکہ عوام کو بھی ریلیف ملے گا۔ آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر نے جاری جائزے کے عمل پر اپنے ادارے کے نکتہ نظر سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران اس سلسلے میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لینا کا موقع فراہم کیا
===================