مہنگائی بہت ہے اور میں محنت سے کمانے والوں کی قدر کرتا ہوں۔شہروز سبزواری


10.06.2023
مہنگائی بہت ہے اور میں محنت سے کمانے والوں کی قدر کرتا ہوں۔شہروز سبزواری
سابقہ اہلیہ اور اداکارہ سائرہ یوسف نے ان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بالکل وہ بات تو درست تھی،
میرے خیال میں ہمیں زیادہ مشکل اس لیے پیش نہیں آئی کیونکہ ہم دونوں ایک بچی کے والدین بھی ہیں۔بہروز اورسائرہ یوسف
شوبز انڈسٹری کی معروف سابقہ جوڑی ان دنوں اپنی آنے والی فلم
بے بی لیشس کی تشہیری مہم میں مصروف کراچی (اسٹاف رپورٹر) شوبز انڈسٹری کی معروف سابقہ جوڑی اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ سائرہ یوسف ان دنوں اپنی آنے والی فلم بے بی لیشس کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔تشہیری مہم کے دوران انٹرویو دیتے ہوئے اداکار شہروز سبزواری سے ان کے مہنگائی سے متعلق متنازع بیان کے حوالے سے سوال کیا گیا۔سوال پر اداکار نے وضاحت پیش کی کہ مہنگائی بہت ہے اور میں محنت سے کمانے والوں کی قدر کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرا ہرگز مقصد کسی کے جذبات کو مجروح کرنا نہیں تھا بلکہ میرا مقصد یہ تھا کہ ہم جس بھی حال میں رہیں ہمیں ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیئے، جب ہم اس کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہیں تو وہ ہمیں اور نوازتا ہے۔شہروز سبزواری کی جانب سے وضاحت پیش کرنے کے بعد ان کی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ سائرہ یوسف نے ان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بالکل وہ بات تو درست تھی، ہمیں ہر حال میں شکرادا کرنا چاہیئے اور صبر سے کام لینا چاہیئے۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری سے سوال کیا کہ آپ لوگ اب حقیقی زندگی میں میاں بیوی نہیں رہے تو کیا ایک ساتھ فلم کی پروموشن میں مشکل پیش آئی؟جواب میں شہروز سبزواری نے انکار کیا اور کہا نہیں ہمیں کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔اداکار کے مختصر جواب کے فوری بعد سائرہ یوسف نے کہا کہ ’میرے خیال میں ہمیں زیادہ مشکل اس لیے پیش نہیں آئی کیونکہ ہم دونوں ایک بچی کے والدین بھی ہیں، اس لیےہمارا ایک دوسرے کے ساتھ اچھا تعلق ہے.اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی بیٹی کے لیےایک دوسرے کے ساتھ مثبت سوچ اور سمجھ کا تعلق قائم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ جیسا ہم دونوں کا آپس میں تعلق ہوگا ہماری بیٹی ویسا ہی محسوس کرے گی، اسی لیے ایک ساتھ فلم کی پروموشن میں ہمیں مشکل پیش نہیں آتی۔سائرہ یوسف کا کہنا تھا کہ بیٹی سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے ہم دونوں آپس میں خیالات کا تبادلہ کرتے ہیں۔اداکارہ سائرہ یوسف نے اپنی بیٹی نوریح اور شہروز صدف کی بیٹی زہرا کے تعلق پر خیالات کا اظہار کیا ہے۔اداکار شہروز سبزواری اور ان کی دوسری اہلیہ صدف کنول کے ہاں بیٹی کی پیدائش رواں برس اگست میں ہوئی تھی جس کے بعد کئی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنیں جس میں سائرہ اور شہروز کی بیٹی نوریح اپنی سوتیلی بہن زہرا کے ساتھ کھیل رہی ہے۔ویڈیوز میں نوریح کے معصوم چہرے پر خوشی کے آثار صاف نمایاں ہیں، سوشل میڈیا پر یہ ویڈیوز وائرل ہوئیں تو صارفین نے سائرہ کو خوب سراہا اور بیٹی کی ایسی پرورش کرنے پر بھی داد دی۔شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہروز سبزواری نے اپنے سابقہ مہنگائی سے متعلق متنازع بیان کی وضاحت پیش کی تو ان کی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ سائرہ یوسف نے بھی ان کی حمایت کر دی۔