میرپورخاص کا خبرنامہ

میرپورخاص کا خبرنامہ

==================

میرپورخاص ==تحسین احمد خان === میرپورخاص کے لال پاڑے کے رہائشی محمد شعیب پر 03 روز قبل بدترین تشدد،متاثرہ شخص کو انصاف نہ ملنے پر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ انصاف کے حصول کے لیے ب پریس کلب پہنچ گیا،متاثرہ شخص شعیب نے موقف اختیار کیا کہ مجھے 03 روز قبل ریواچند گارڈن کے رہائشی عامر شیخ،گلشن سیلمان کے رہائشی مظہر شیخ،مظفر علی اور دیگر نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے لیکن انکے پاس ثبوت موجود ہونے کے باوجود انہیں ابھی تک انصاف نہیں مل رہا ہے جس کی وجہ سے وہ آج پریس کلب پہنچیں ہیں متاثرہ شخص کا مزید کہنا تھا کہ اس پر تشدد بھی کیا گیا اور پولیس نے انکی طرف سے کیس درج کرکے اسے گرفتار کرکے ایک دن لاکپ کردیا،متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والے لوگ اس کے مقروض ہیں جو پیسے مانگنے پر آپے سے باہر ہوگئے متاثرہ شخص نے ڈی آئی جی میرپورخاص اور ایس ایس پی میرپورخاص سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔*
===================

میرپورخاص== تحسین احمد خان ===میرپورخاص صدر الخدمت فائونڈیشن نادر خان کا کہنا تھا کہ الخدمت فائونڈیشن ملک بھر میں قدرتی آفات یا کسی بھی مشکل گھڑی میں سب سے پہلے خدمت کے لیے موجود ہوتی یتیم بچوں کی کفالت سے لیکر معزور افراد کو معاشرے کا کارآمد فرد بنانے میں الخدمت فائونڈیشن اپنا کردار ادا کرتی آرہی ہے وہ الخدمت کمپلیکس میرپورخاص میں معزور مستحق افراد میں وہیل چئیر کی تقسیم کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے انھوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ معزور افراد کو وہیل چیئر فراہم کرکے انھیں گھر سے باہر نکلنے زریعے فراہم کریں تاکہ وہ از خود بغیر کسی سہارے اپنے چھوٹے چھوٹے کام سر انجام دے سکیں اس موقع پر گلستان معذورین کے سرپرست امام بلوچ صدر ملک قمرالدین۔ محمد عرفان ندیم غوری مفتی تحسین آحمد و دیگر نے بھی خطاب کیا بعد ازاں 17 معزور افراد کو وہیل چئیر فراہم کی جاہے جس پر انھوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا*
====================

میرپورخاص== تحسین احمد خان === شہری ایکشن فورم میرپورخاص کا ہنگامی اجلاس شہر بھر میں بدترین بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ پر شہری ایکشن کا بھرپور احتجاج کا فیصلہ مفتی محمد صادق سعیدی،شھری ایکشن فورم میرپور خاص میں بجلی اور گیس افسران سے ملاقات کے بعد لاہحہ عمل کا اعلان کرے گی اجلاس سے مقررین کا خطاب تفصیلات کے مطابق میرپور خاص شہر بھر میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے ان خیالات کا اظہار شہری ایکشن کے بلاہے جانے والے ہنگامی اجلاس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ میرپور خاص میں بجلی کی بارہ بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور گیس کی لوڈ شیڈنگ پر ہمیں تشویش ہے اجلاس میں فیصلہ گیا گیا کہ بروز پیر گیس و بجلی کے اعلی افسران سے شہری ایکشن کا وفد انکے افسروں میں ملاقات کرے گا اور شہریوں کی پریشانیوں کو ان افسران کے سامنے رکھا جاہے گا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ واپڈا اور گیس حکام نے اگر اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو شہری ایکشن فورم عوامی آگاہی کے لیے پریس کانفرنس اور احتجاجی مظاہروں اور واپڈا اور گیس حکام کے افسروں کے دفاتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دے دینگے اجلاس میں علامہ محمد صادق سعیدی صاحب، مولانا حافظ محمود، کامران میمن عدنان خرم ایڈوکیٹ ، عمران سراج ، عمیر خان، شمس الدین پنھور، محمد عمران ۔محمد شہزاد خان محمد اویس رضا بشیر الہی محمدی ، محمد مجیب محمد حنیف چوہان نوشاد۔ ملک ریاض، شکیل ملک، احمد شیخ، الیاس انصاری، فھیم قریشی،مزمل چوھان, احمد شیخ نے شرکت کی*
========================

پاکستان میں پہلی ہوائی ٹیکسی متعارف کرانے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ اس حوالے سے اسکائی ونگز ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ایریل ٹور سروس کیلیے استعمال جہاز پاکستان پہنچ گیا، ڈی اے 40 ڈائمنڈ سیریز ماڈل کے جہاز کالیز پر معاہدہ ہوگیا۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے مطابق سی او او اسکائی ونگزایوی ایشن عمران اسلم خان کا کہنا ہے کہ ڈی اے 40 ڈائمنڈ سیریز ماڈل کے جہاز کالیز پر معاہدہ ہوگیا، سنگل انجن جہاز میں بیک وقت 4 مسافروں کی گنجائش ہے۔
عمران اسلم خان نے کہا کہ ایریل ٹور کے ذریعے کراچی سے دیہی سندھ تک سروس دی جائے گی، بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں تک سروس حاصل کی جا سکے گی، 160 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑنے والا جہاز جرمن ساختہ ہے۔

عمران اسلم خان نے کہا کہ منفرد سروس سے قلیل وقت میں کوئی بھی خدمات حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طیارے کی سروس کیلیے ایپ متعارف کرائی جائے گی، گوادر کا سفر پونے 3 گھنٹے جبکہ نواب شاہ سوا گھنٹے میں پہنچ سکے گا، اسکائی ونگز ایمبولینس سروس، ون ڈے پائلٹ اور تربیت پہلے سے کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایئر بس کمپنی نے بھی ہوائی ٹیکسیاں بنانا شروع کر دی ہیں۔ ان کی تیار کر دہ ہوائی ٹیکسی کا نام وہانا ہے۔ امریکی ریاست اوریگن میں اس کا پہلا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ یورپی ہوائی کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ٹیکسی زمین سے 16 فٹ بلند ہوئی اور پائلٹ کے بغیر کچھ دیر اڑنے کے بعد کامیابی سے اتر گئی۔ ایئربس کو امید ہے یہ ٹیکسی شہروں میں لوگوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کے فرائض سرانجام دے گی۔
ائیر بس کے مطابق اس آٹھ پرویپلر والی ہوائی ٹیکسی میں ایک سواری کی گنجائش ہے اور یہ گنجان ٹریفک کے مارے شہروں میں لوگوں کو سہولت سے ان کی منزل تک کم وقت میں پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سائنس فکشن فلموں میں ایک عرصے سے ذاتی گاڑیاں شہر کی بلند و بالا عمارتوں کے درمیان اڑتی نظر آتی رہی لیکن اس خواب کو عملی جامہ پہانے کی کوششیں اب تک ثمر آور ثابت نہیں ہو سکیں۔
اب ائیر بس اس خواب کو حقیقت کا روپ دینا چاہتی ہے۔ اس نے اس ٹیکسی کی تیاری میں دو برس صرف کیے۔ کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ حالیہ برسوں میں خودکار ڈرائیونگ کے میدان میں خاصی ترقی ہوئی ہے، اور کئی بڑی ٹیکنالوجی اور موٹر کمپنیاں اپنی گاڑیاں بغیر ڈرائیور کے سڑکوں پر چلانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ دوسری طرف الیکٹرک ٹیکنالوجی میں ترقی کے باعث اب اڑنے والی خودکار الیکٹرک گاڑیاں بنانا بھی ممکن ہو گیا ہے۔
=======================