قائم مقام گورنرسندھ آغا سراج درانی سے امریکی ریاست جارجیا کے ایوان نمائندگان کے رکن فاروق مغل کی وفد کے ہمراہ ملاقات

کراچی ( مئی 11 )
٭قائم مقام گورنرسندھ آغا سراج درانی سے امریکی ریاست جارجیا کے ایوان نمائندگان کے رکن فاروق مغل کی وفد کے ہمراہ ملاقات
٭وفد میں سمیر شمسی ، امریکہ پاکستان بزنس ڈیویلپ کے چیئر مین ذیشان الطاف،گلوبل سیکشن کے کو فاﺅنڈر سید نصیر وجاہت،امریکہ پاکستان بزنس ڈیویلپمنٹ فورم کے عمر فاروق اور معیز کاشان بھی شامل تھے
٭سندھ اور جارجیا کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون ، جارجیا کی جامعات میں سندھ کے طالب علموں کے داخلے اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال ٭ فاروق مغل نے جارجیا اسمبلی سے منظور ہونے والی قرار داد قائم مقام گورنرسندھ کو پیش کی
٭اس قرار داد میں سندھ اور جارجیا کو سسٹر اسٹیٹس قرار دینے کی منظوری دی گئی ہے
٭جسے سندھ کابینہ سے منظوری کے بعد سندھ اسمبلی میں بھی پیش کیا جائے گا ٭قرار داد کے تحت تعلیم ، صحت ، بزنس ڈیویلپمنٹ اور ماحولیات کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا
٭سندھ اور جارجیا کی جامعات کے مابین قریبی تعاون اور اسکالر شپ بھی ممکن ہو سکے گی
٭سندھ ہزاروں برس پرانی تاریخ رکھتا ہے ۔ قائم مقام گورنرسندھ
٭سندھ صوفیا اور اولیائے کرام کی دھرتی ہے ۔آغا سراج درانی
٭مختلف شعبوں میں سندھ اور جارجیا ایک دوسرے سے تعاون کر سکتے ہیں ۔ قائم مقام گورنرسندھ
٭صوبہ کے طالب علموں کی جارجیا کی جامعات میں داخلہ پر پیش رفت کی جا سکتی ہے ۔ آغا سراج درانی
٭سندھ اسمبلی قرار داد پاکستان منظور کرنے والی پہلی اسمبلی تھی ۔ قائم مقام گورنرسندھ
٭تین اراکین اسمبلی نے اپنے خون سے اس پر دستخط کئے تھے ۔ آغا سراج درانی
٭برٹش حکومت کو واضح پیغام دیا کہ اپنے خون سے اس قرار داد کی آبیاری کریں گے ۔ قائم مقام گورنر
٭جارجیا کے ایوان نمائندگان کے رکن کو موہن جو داڑو کے دورہ کی دعوت
٭قدیم ترین تہذیب کے آثار بھی محفوظ ہیں ۔ آغا سراج درانی