امریکا میں کیمرے نے زمین کے نیچے بڑے خطرے کی نشاندہی کردی

امریکا میں روبوٹ کیمرے نے زمین کے نیچے پائپ میں موجود بڑے خطرے کی نشاندہی کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی ریاست فلوریڈا میں سول انتظامیہ کے ملازمین زیرِ زمین پائپ میں ٹوٹ پھوٹ اور لیکج چیک کرنے کےلیے کام کر رہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق پائپ میں خرابی کا پتا چلانے کے لیے روبوٹ کیمرا پائپ میں ڈالا گیا تو وہاں 5 فٹ لمبا مگرمچھ موجود تھا۔

رپورٹس کے مطابق کیمرے کی مدد سے پائپ میں موجود 5 فٹ لمبا مگرمچھ نظر آنےکے بعد کام روک دیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حکام نے کیمرے کی وجہ سے مگرمچھ کا پتا چلنے اور ملازمین کو پائپ میں نہ بھیجنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔