کراچی کی لیاری یونیورسٹی میں فیسٹیول کے دوران بھارتی فلم دکھانے سے متعلق سوشل میڈیا پرگردش کرنےوالی خبر کامعاملہ، وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو کا واقع کا سختی سے نوٹس

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ کراچی
مور خہ06 مئی 2023
کراچی (06مئی) کراچی کی لیاری یونیورسٹی میں فیسٹیول کے دوران بھارتی فلم دکھانے سے متعلق سوشل میڈیا پرگردش کرنےوالی خبر کامعاملہ، وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو کا واقع کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کے لئے ایڈیشنل سیکریٹری جامعات و بورڈز عبدالفتاح ہلیو، کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے. وزیر جامعات اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ کمیٹی لیاری یونیورسٹی میں فیسٹیول کے دوران بھارتی فلم دکھانے کی تحقیقات کرکے 14 روز میں رپورٹ پیش کرے گی،تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی.انہوں نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری و نجی جامعات اپنے طالب علموں کو تقریبات میں ایسی غیر اخلاقی چیزیں دکھانے سے گریز کریں.

=====================

کراچی بورڈ نے متعدد اسکولوں کو بتائے بغیر امتحانی مرکز بنادیا

کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ نے پیر 8 مئی سے شروع ہونے والے امتحانات کے لیے متعدد اسکولوں کو بغیر بتائے امتحانی مرکز بنادیا۔

اسکولز ایسوسی ایشن کے مطابق میٹرک کے امتحانات کےلیے کراچی بورڈ انتظامیہ نے متعدد اسکولوں کو بغیر بتائے ہی امتحانی مرکز بنادیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ثانوی بورڈ نے جن اسکولوں کو بغیر بتائے امتحانی مرکز بنایا ہے، اُن میں آٹھویں جماعت کے امتحانات جاری ہیں۔

اسکولز ایسوسی ایشن کے مطابق اچانک امتحانی مرکز بننے سے طلباء کو پریشانی کا سامنا ہے، ویب سائٹ میں مسائل کا سامنا ہے، ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ نہیں ہو رہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق متعدد طلبا کے ایڈمٹ کارڈز بھی غلط پرنٹ کیے گئے ہیں، ایڈمٹ کارڈ پر طلباء کے نام اور مضامین غلط تحریر ہیں۔
======================

پاکستانی خواجہ سراؤں کو انگریزی سکھائیں اور ڈالر کمائیں، امریکی پیشکش

امریکہ نے پاکستان میں انگریزی زبان کی ترویج اور نوجوان ٹرانسجینڈرز کو انگریزی سکھانے کے لیے پانچ لاکھ ڈالرز کی گرانٹ مختص کر دی ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے مختص کی جانے والی یہ گرانٹ ایسے پروگراموں کے لیے بھی فراہم کی جائے گی جو خاص طور پر نوجوان ٹرانسجینڈرز کو انگریزی زبان سکھانے میں مدد کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پانچ لاکھ ڈالرز کی گرانٹ کا مقصد پاکستان میں نوجوانوں کی انگریزی کو بہتر کرنا ہے تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر زیادہ بہتر کردار ادا کرسکیں اور پیشہ ورانہ طور پر بھی انہیں فائدہ ہو۔

ملک کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارا گل کو ہاؤس جاب مل گئی

رپورٹ کے مطابق محکمہ خارجہ نے اس گرانٹ کے تین بنیادی مقاصد وضع کئے ہیں، جن میں انگریزی پڑھانے والے ان اساتذہ کی تربیت شامل ہے جو ملک کے اہم یا بڑے اداروں سے وابستہ نہیں ہیں یا پھر وہ اساتذہ جنہوں نے حال ہی میں تدریس کا عمل شروع کیا ہے۔

ٹرانسجینڈز کی پروفیشنل تربیت بھی اس پروگرام کا حصہ ہے۔اس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں موجود افغان اساتذہ، طلبہ اور نوجوان پروفیشنلز بھی اس پروگرام سے مستفید ہو سکیں گے۔اس پروگرام کے تحت 13 سے 25 برس کے ٹرانسجینڈرز کے لیے، پروفیشنل ڈویلپمنٹ کورسز کے بارے میں پروپوزلز کے لیے 25 ہزار سے 75 ہزار ڈالرز تک کی گرانٹ فراہم کرنے کی درخواستیں منظور کی جائیں گی۔
=======

اس جدید دور میں بھی یونیورسٹی کے اساتذہ کرام اور اسٹوڈنٹس کا قیمتی وقت احتجاجوں اور ہڑتالوں میں ضائع ہو رہا ہے. یونیورسٹی آف بلوچستان کے اساتذہ کرام اور ملازمین کی تنخواہوں کی فراہمی کے حوالے سے دو تین دن میں خوشخبری دیں گے. ہم پہلی مرتبہ یونیورسٹیز وائس چانسلرز کانفرنس کو منعقد کرنے کیلئے شعوری کاوشیں کر رہے ہیں. ہمارا پروگرام آنے والی نسلوں کو تحفظ دینا ہے. میں ایک ذمہ وار شہری کی حیثیت سے حقوق و فرائض کے درمیان توازن قائم کرنے سے بھی ایک دو قدم آگے جانے اور سوچنے والے فرض شناس دیدہ وروں کی تلاش میں ہوں. گورنر بلوچستان

کوئٹہ 6 مئی: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ اس جدید دور میں بھی یونیورسٹی کے اساتذہ کرام اور اسٹوڈنٹس کا قیمتی وقت احتجاجوں اور ہڑتالوں میں ضائع ہو رہا ہے. یونیورسٹی آف بلوچستان کے اساتذہ کرام اور ملازمین کی تنخواہوں کی فراہمی کے حوالے سے دو تین دن میں خوشخبری دیں گے. اس کے علاوہ ہم صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آل بلوچستان پبلک سیکٹر یونیورسٹیز وائس چانسلرز کانفرنس کو منعقد کرنے کیلئے شعوری کاوشیں کر رہے ہیں. یونیورسٹیوں کے مالی مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے وائس چانسلرز صاحبان کے علاوہ دیگر اقتصادی ماہرین اور سیاسی دانشوروں کے علم اور تجربہ سے بھی استفادہ کیا جا رہا ہے. یہ بات انہوں نے نذیر لہڑی کی قیادت میں یونیورسٹی آف بلوچستان کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کئی. اس موقع پر یونیورسٹی آف بلوچستان کے اساتذہ کرام کو درپیش مسائل ومشکلات، تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور تدریسی طریقہ کار سمیت اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ آپ اپنی تنخواہوں اور الاونسز کیلئے تگ ودو کر رہے ہیں جو آپ کا حق ہے لیکن ہمارا پروگرام آنے والی نسلوں کو تحفظ بھی دینا ہے. میں ایک ذمہ وار شہری کی حیثیت سے حقوق و فرائض کے درمیان توازن قائم کرنے سے بھی ایک دو قدم آگے جانے اور سوچنے والے فرض شناس دیدہ وروں کی تلاش میں ہوں. اس ضمن میں یہ اس صوبے کی خوش قسمتی ہے کہ ہمیں اپنے گورنر ہاوس میں ایک اچھی دیانتدار ٹیم ملی ہے جو فرائض منصبی میں صبح سے شام تک میرے دست بازو بنے رہتے ہیں. گورنر بلوچستان نے اساتذہ کرام پر زور دیا کہ وہ قابل اور عوام دوست لوگ پیدا کرنے اور ان کو سامنے لانے میں بھرپور تعاون اور مدد فراہم کریں. اگر حق حقدار تک پہنچانے میں ہم نے اقرباء پروری اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر عملی اقدامات نہ کیے تو مسقبل قریب میں ہم من حیث القوم کئی خطرات سے دوچار ہو سکتے ہیں. گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہمیں زندگی کے معاملات اور مسقبل کی منصوبہ بندی کو بہت ماہرانہ اور فلسفیانہ انداز میں دیکھنے کی ضرورت ہے. اس سلسلے میں پائیدار روڈ میپ تیار کرنے کیلئے ہماری اپنی ٹیم ماہرین کی آراء اور دانشوروں کی تجاویز کو ایک حتمی شکل دینے پر کام کر رہی ہے. اکیڈمیہ اور انڈسٹری کے درمیان تعلقات پیدا کرنا، یونیورسٹیز کے انٹرنیشنل لِنکس بنانا اور خاص طور پر تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کو اپنے وساتل خود پیدا کرنے کی صلاحیت پیدا کرنا وغیرہ ہمارے آئندہ کے لائحہ عمل کے لازمی حصے ہیں.
====