اسنوکر بال کو 47 سیکنڈز تک گھما کر ورلڈ ریکارڈ بنا دیا گیا

کھلاڑی کوئی ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے اہلیت اور ہنر نہ رکھتا ہو لیکن اس کا ایک عمدہ اور شاندار شاٹ ورلڈ ریکارڈ قائم کرسکتا ہے۔

ہنگری سے تعلق رکھنے والے اسنوکر کے شوقین نے 47.13 سیکنڈز تک اسنوکر ٹیبل پر بال گھما کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق 29 سالہ بینس کووری نے شاندرا ٹِرک دکھاتے ہوئے ایسا شاٹ کھیلا کہ اسنوکر ٹیبل پر بال دوسری بال سے ٹکرانے کے بعد 47.13 سیکنڈز تک گھومتی رہی۔

رپورٹس کے مطابق اس سے قبل بنائے گئے ریکارڈ میں گیند 42.20 سیکنڈز تک گھومی تھی۔