ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان ہندو کونسل کے تحت بلا تفریق بڑے پیمانے پر جاب فئیر کا انعقاد کیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان ہندو کونسل کے تحت بلا تفریق بڑے پیمانے پر جاب فئیر کا انعقاد کیا گیا میلے میں ملازمتوں کی فراہمی کے لیے 120 سے زاٸد مختلف پراٸیویٹ اور سرکاری سیکٹرز کی جانب سے کمپنیز کے اسٹالز لگاٸے گٸے جبکہ 15 ہزار سے زائد طلبہ نے شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹر میں پاکستان ہندو کونسل کے زیر اہتمام جاب فئیر کا انعقاد کیا گیا جس میں 120 سے زائد قومی اور بین الاقوامی اداروں نے اسٹالز لگائے پارٹ ٹائم ،فل ٹائم ملازمتیں اور زیرتعلیم طلبہ کے لئے انٹرن شپ کے مواقع بھی فراہم کیے جارہے۔

تھے۔جاب فیئر میں ائی بی سی سی، او جی ڈی سی ایل، سندھ پولیس ، ایچ ای سی، فلائے جناح ، انجینئرنگ، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، کمپیوٹر سائنس، آئی ٹی، تعلیمی، فیشن، فنانس، بینکنگ، ہیلتھ اور سوشل سیکٹر سے تعلق رکھنے والے اداروں کی جانب سے اسٹال لگائے گئے۔اس موقع پر پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ ڈاکٹررمیش کمار نے کہا کہ جاب فیئر میں 15 ہزار سے زائد نوجوانوں اورطلبہ نے شرکت کی اور کاروباری اداروں کوملازمتوں کےلئے انٹرویوز دیے ہیں ہر رنگ، نسل اور مذہب کے طلبہ کیلئے جاب فئیر کا انعقاد کیا ہے میرے لیے سب سے بڑھ کر انسانیت ہے۔ ہمارے نوجوانوں میں ٹیلینٹ بہت ہیں کوشش ہے انکو روزگار مہیا کریں بہترین جامعات سے پڑھے ہوئے بچے اگر نوکری کریں گے تو ملک ترقی کرے گا اگلے دو سال میں مجھے حالات اچھے نظر نہیں آرہے ہیں۔ملازمت کے اس میلے میں طلبہ کو آگاہی دینے کیلیے سندھ پولیس کے اسٹال پر مختلف نوعیت کے ہتھیاربھی رکھے گئے اور طلبہ کو سیکیورٹی یونٹ سے اگاہ کیا تا کہ طالبات بھی اس شعبے میں ملازمت کر کے ملک کی حفاظت کر سکیں۔۔جاب فیئرمیں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز نے بھی شرکت کرکے زیر تعلیم اور فارغ التحصیل طلبا اور طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔ ریجنل ڈائریکٹر جاوید میمن کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کے جاب فئیر طلباء کو روزگار کے مواقع فراہم کرتے ہیں اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو سمندر پار جانا بھی نہیں پڑتا۔ طلبہ نے کہا کہ اس طرح کے روزگار کے میلے سجانے چاہئیں۔

=================