پاکستان کے نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی اعلی تعلیم فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے. وزیرِاعظم

اسلام آباد: 16 مارچ، 2023.

حکومت ملک کے نوجوانون کو یکساں ترقی کے موقع فراہم کر رہی ہے. وزیرِ اعظم

حکومت یونیورسٹیوں میں باصلاحیت نوجوانوں کو لیپ ٹاپس فراہم کرکے انہیں جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کر رہی ہے. وزیرِاعظم

پروفیسر میری ستیاسنی کی پاکستان میں اعلی تعلیم کے فروغ کیلئے خدمات قابلِ ستائش ہیں. وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے بین الاقوامی تعلیم و تدریس، یونیورسٹی آف لندن کی پرو وائس چانسلر پروفیسر میری ستیاسنی کی ملاقات.

ملاقات میں چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد اور متعلقہ اعلی حکام کی بھی شرکت.

ملاقات میں پروفیسر میری ستیاسنی نے یونیورسٹی آف لندن کے پاکستان میں اعلی تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات پر روشنی ڈالی. وزیرِ اعظم نے یونیورسٹی آف لندن کے ان اقدامات کو سراہا.
====================