درد مند یا غرض مند۔۔۔۔۔۔۔

آپ کی زندگی میں موجود ہر شخص ان دو قسموںمیں سے ایک قسم کا ہوتا ہے۔۔۔یا تو اسے آپ کا درد ہوتا ہے یا آپ سے کوئی غرض ہوتی ہے۔۔۔اب دیکھیں نہ درد مند والدین چاہتے ہیں کہ اُن کی اولاد کو دنیا اور آخرت کی بھلائی ملے ۔۔, ا ور غرض مند چاہتے ہیں کہ اولاد دنیا میں انتہا سے زیادہ کامیاب ہو جائے۔۔۔پھر بھلے اُن کی آخرت بنے یا نہ بنے بس اُن کے بڑھاپے کا سہارا بن جائے۔۔ بہن بھائی درد مند ہوں گے تو آپ کو گرنے سے پہلے سنبھال لیں گے ۔۔۔۔اور اگر غرض مند ہوئے تو گرتا ہوا دیکھ کر راستے جدا کر لیں گے۔۔۔۔دوست درد مندہو گا تو اسے دوست کے دوستی سے مطلب ہو گا اس کے عیبوں سے نہیں۔۔۔اوراگر غرض مند ہو گا تو وہ سب کرجائے گا جو آپ نے سوچا بھی نہ ہو گا ۔ ۔۔اولاد درد مند ہو گی تو کندھے جھکا کر رکھے گی آپ کو سدھارنے کی کوشش نہیں کرے گی۔۔۔اوراگر غرض مند ہو گی تو پھر اللہ سبحان و تعالیٰ نے قرآن میں فرمایاہے ۔۔سورۃ تغا بن آیت 15
” تمہارے مال اور اولاد تو سراسر تمہاری آزمائش ہیں ”
نیک اور صالح بیوی بھی اللہ کی نعمت ہے۔بیوی اگر درد مند ہو گی تو گھر گل و گلزار اور اگر غرض مند ہو گی۔۔۔تو آگے خود سمجھ جائیں۔
اسی طرح حاکم وقت درد مند ہو گا تو عوام کو غلام نہیں قوم بنا دے گا اور غرض مند ہو گا تو پھر۔۔۔۔۔۔وہ ،وہ کرے گا کہ اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہے گی ۔۔۔
حاکم ہو کر حکمت سے مبرّا ہو
قوم کی نظروں میں تم ا ك ذرّہ ہو
۔اللہ سُبْحَانَ تعالیٰ سے دعا ہے کے ہم سب کو ایک دوسرے کا درد مند بنا دے۔۔۔ورنہ جس معاشرے میں سب غرض کے پجاری ہوں تو پھر وہاں کے حکمران اپنی عوام کو یہی طعنے دیتے نظر آتے ہیں۔
Beggars Can’t Be Choosers😔
شازیہ عامر (سعودی عرب)
======