مرد و عورت کی یکساں تربیت ضروری ہے


رسول اللہ کی حوصلہ افزائی سے بی بی خدیجہ نے شادی کے بعد بھی تجارت جاری رکھی
جامعہ این ای ڈی کے تحت خواتین کے لیے سیمینار میں مقررین کا اظہار خیال
این ای ڈی یونی ورسٹی کے ایڈوانسمنٹ اینڈ فنانشل اسٹنٹس کے زیرِاہتمام خواتین کے لیے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں رکن صوبائی اسمبلی سندﮪ شرمیلا فاروقی، پاکستان ویمن فاؤنڈیشن فار پیس کی چیٔرپرسن نرگس وہاب رحمان، حصار فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن سیمیں کمال سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوۓ شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ عورت کو ہر دور میں چیلنجز کا سامنا رہا ہے تو معاملات کو لیگل فریم ورک میں لاتے ہوئے پالیسیاں بنائی گئ ہیں اور ان پر اطلاق کی کوشش جاری ہے۔انکا کہنا تھا کہ آج کی عورت اپنے لیے اسٹینڈ لیتی ہے،ظلم کے خلاف آواز اٹھاتی ہے۔ان کامزید کہنا تھا کہ عورت کی اپنی شناخت ہے، جسے وہ منوارہی ہے۔ نرگس وہاب اور سیمیں کمال کا کہنا تھا کہ مرد حوصلہ افزائی کرے تو معاشرہ جلد بہتر ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ(ص) کی حوصلہ افزائی سے بی بی خدیجہ الکبری نے شادی کے بعد بھی تجارت جاری رکھی۔ جامعہ ترجمان فروا حسن کے مطابق مقررین نے مرد و عورت کی یکساں تعلیم و تربیت کو لازمی قرار دیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ اگر حالات کو تبدیل کرنا ہے تو ہر فورم پر عورت کے مسائل کو اُٹھانا مرد و عورت کی مشترکہ ذمّے داری ہے۔مزید زور دیا کہ تعلیمی اداروں کو معاشرتی بہتری کا پلیٹ فارم سمجھ کر استعمال کرنا جلد نتائج دیتا ہے۔ ڈین فیکلٹی آف آرکیٹکچر اینڈ مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد کا اختتامی کلمات ادا کرتے ہوۓ کہنا تھا کہ معاشرے کی درست سمت میں رہنمائی کی دور جدید میں بہت ضرورت ہے۔
===========