یونیورسٹی میں ہولی کھیلنے والے طلبہ پر حملہ، 15 زخمی

یونیورسٹی کے احاطے میں انتظامیہ کی اجازت سے ہولی کھیلنے والے طلبہ پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ہندو برادری کے 15 طالب علم زخمی ہوگئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حملہ مبینہ طور پر ایک طلبہ تنظیم کے کارکنوں نے کیا، حملے کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے پولیس کو درخواست دے دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی متعدد ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ کیمپس میں ہولی منانے پر ہندو برادری کے طلبہ کو مارا پیٹا جا رہا ہے۔

کچھ دیگر ویڈیوز میں یہ بھی دیکھا گیا کہ سیکیورٹی گارڈز لاٹھیاں لے کر طلبہ کو مار رہے ہیں اور وہ جائے وقوع سے بھاگ رہے ہیں۔

======================

پنجاب یونیورسٹی میں ہولی کھیلنے والے طلبہ پر حملہ، 15 زخمی
====================

سندھ کونسل کے جنرل سیکریٹری کاشف بروہی نے ڈان کو بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ سے اجازت ملنے کے بعد ہندو برادری اور کونسل نے ہولی منانے کا اہتمام کیا۔

انہوں نے دعویٰ کہا کہ جب طلبہ نے اپنے فیس بک پیج پر ہولی منانے کے لیے دعوت دینے کی پوسٹ شیئر کی تھی تو اسلامی جمعیت طلبہ (آئی جے ٹی) کے کارکنوں نے دھمکیاں دینا شروع کر دی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیر کی صبح سندھ کونسل اور ہندو برادری کے ارکان پنجاب یونیورسٹی لا کالج کے باہر ہولی منانے کے لیے جمع ہوئے تو آئی جے ٹی کے کارکنوں نے بندوقیں اور لاٹھیاں لے کر ان پر حملہ کیا۔

کاشف بروہی نے کہا کہ جھڑپ کے دوران ہندو برادری اور سندھ کونسل کے 15 طلبہ زخمی ہوئے اور تقریب منائے بغیر وہاں سے چلے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ طلبہ بعد میں وائس چانسلر کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے کے لیے جمع ہوئے تو سیکیورٹی گارڈز لاٹھیاں پکڑے وہاں پہنچے اور انہیں مارنا شروع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی گارڈز نے چار سے پانچ طلبہ کو اپنی وین میں بھی بٹھا لیا اور انہیں اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرنے کی اجازت نہیں دی۔

کاشف بروہی کے مطابق تشدد کرنے پر سیکیورٹی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے خلاف یونیورسٹی انتظامیہ اور مقدمے کے اندراج کے لیے پولیس کے پاس درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

دوسری جانب اسلامی جمعیت طلبہ کے ترجمان ابراہیم شاہد نے ڈان کو بتایا کہ انہوں نے ہندو برادری کے افراد کو ہولی منانے سے نہیں روکا۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں نے ان کا نام استعمال کیا ہو گا، آئی جے ٹی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے طلبہ اپنی مذہبی تقریبات کا انعقاد کرسکیں۔

ترجمان آئی جے ٹی نے مزید کہا کہ سیکیورٹی گارڈز نے طلبہ پر حملہ کیا ہو گا اور اسلامی جمعیت طلبہ کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کیمپس میں درس قرآن منعقد کر رہے تھے اور وہاں موجود نہیں تھے۔

پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا کہ اقلیتی برادری کے افراد پر حملے میں ملوث طلبہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ نے ہندو برادری کے افراد کو ایک ہال میں ہولی منانے کی اجازت دی تھی لیکن وہ کھلے مقام پر تقریب منعقد کررہے تھے جسے روکنے کے لیے سیکیورٹی گارڈز وہاں آئے تھے۔

یونیورسٹی ترجمان کے مطابق طلبہ کو میدان میں ہولی کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ کو معمولی چوٹیں آئیں اور تصادم میں ملوث افراد کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی عملے نے طلبہ پر حملہ نہیں کیا لیکن وہ نوجوانوں کو وائس چانسلر کے دفتر کے قریب جانے سے روکنے کی کوشش کر رہے تھے۔

https://www.dawnnews.tv/news/1198256/
========================================

وزیراعلیٰ سندھ کی اسلامک ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز کی 24ویں افتتاحی کانفرنس میں شرکت

کانفرنس کا موضع ہے ’’او آئی سی ممالک میں سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے سائنس اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے چیلنجز، وزیراعلیٰ سندھ

کانفرنس مٰں پہنچنے پر وزیراعلیٰ سندھ کا پرتپاک استقبال کیا گیا، ترجمان

کانفرنس میں صدر ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عدنان بدران، سرپرست اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان، کوآرڈینیٹر جنرل COMSTECH پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری، وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، چیئرمین حسین ابراہیم جمال فاؤنڈیشن جناب عزیز لطیف جمال، چیئرپرسن ڈاکٹر پنجوانی میموریل ٹرسٹ محترمہ نادرہ پنجوانی، IAS کے معززین سمیت غیر ملکی و مقامی مندوبین اور سفارت کار شامل ہیں، ترجمان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا تقریب سے خطاب

آئی اے ایس کی 24ویں کانفرنس کا افتتاح کرکے خوشی ہوئی، وزیراعلیٰ سندھ

عالمی مرکز برائے کیمیائی اور حیاتیاتی سائنس ادارہ کسی تعارف کا محتاج نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

بین الاقوامی ایونٹ میں بڑی تعداد میں معززین کی شرکت دیکھ کر خوشی ہوئی، وزیراعلیٰ سندھ

سماج کی بہتر تفہیم کیلئے سائنس اہم قدم ہے، وزیراعلیٰ سندھ

مسلم ممالک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

غربت، غذائی عدم تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سائنس سے ہی ممکن ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

انسانی فلاح کیلئے سائنس اور ٹیکنالوجی کا تعیں امت مسلمہ کی بڑھتی دلچسپی اور عزم کی نمائندگی کرتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

سائنسی کانفرنس کا انعقاد صدر مملکت اور HRH شہزادہ حسن بن طلال کی سرپرستی میں ہونا خوش آئند ہے، وزیراعلیٰ سندھ

ایک انجینئر کے ناطے میں سائنس اور ٹیکنالوجی میں تحقیق کی اہمیت سے بخوبی واقف ہوں، وزیراعلیٰ سندھ

دنیا کو غربت، موسمیاتی تبدیلی، غذائی قلت اور بڑھتی بیماریوں کے چیلنجز درپیش ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

سائنس اور ٹیکنالوجی سے ہم ان مسائل سے نمٹ سکتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

ہمیں بہت سے مقامی مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ

عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دیگر ممالک کے ساتھ شراکت داری کرنا ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ

اس کانفرنس کا موضوع بروقت اور اہم اقدام ہے، وزیراعلیٰ سندھ

سائنس اور ٹیکنالوجی کے کاروبار میں تحقیقی ادارے کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
اچھی بات ہے ہمارے تحقیقی ادارے اپنی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

بین الاقوامی مرکز برائے کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز اس میں سے ایک ہے، وزیراعلیٰ سندھ

سائنس اور ٹیکنالوجی پر مبنی یہ ادارہ ہمارے نجی شعبے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کیلئے ایک بہترین مثال ہے، وزیراعلیٰ سندھ

ہمارے اس ادارے کو یونیسکو اور او آئی سی سنٹر آف ایکسی لینس کے ساتھ ڈبلیو ایچ او کے مرکز کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ حکومت نے ICCBS کو سائنس اور ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات کیلئے مرکوز کیا ہے،

سندھ حکومت ICCBS کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر تحقیقی مراکز کے قیام پر کام کرہی ہے،

صوبے کے لیبارٹریز کے انفرااسٹرکچر کو اپ گریڈ کے ساتھ صحت اور زراعت کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ سیرولوجی اور ڈی این اے فرانزک لیب کے قیام پربھی کام جاری ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی میں کیمیکو بیکٹیریل لیب اور میڈیسن ریسرچ سینٹر کا قیام ترجیح میں شامل ہے، وزیراعلیٰ سندھ

یونیورسٹیوں کے تربیتی پلیٹ فارم کے قیام کیلئے ICCBS کے سائرن SIREN شعبے کا نافذ سندھ کی دیگر جامعات کو جوڑتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ حکومت نے ICCBS کے پانچ مراکز کو بطور سندھ ہیلتھ کیئر ریسرچ قیام کا اعلان کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کانفرنس میں بلانے کیلئے COMSTECH کا شکریہ ادا کرتا ہوں، وزیراعلٰی سندھ

کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر اقبال چوہدری بہترین کام کررہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

صوبے میں یونیورسٹیوں اور تحقیقی مراکز کے تحفظ کیلئے اپنی حکومت کے عزم کا یقین دلاتا ہوں، وزیراعلیٰ سندھ
==========
لاہور(جنرل رپورٹر)المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی، ایران کی جانب سے یونیورسٹی کے صدر حجۃ الاسلام ڈاکٹر علی عباسی اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا ( ستارۂ امتیاز) وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہورنے دونوں اداروں میں باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ۔ اس معاہدے میں تعلیمی ، تحقیقی ، ثقافتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے موجود سہولیات کے زیادہ سے زیادہ استعمال کا عہد کیا گیا۔یہ معاہدہ باہمی فائدے اور دونوں فریقوں کی آزادی کے احترام کے اصول پر مبنی ہے۔ اس کو ڈائریکٹر سٹوڈنٹ کونسلنگ ڈاکٹر محمد انور کے ذریعے یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور کے لیے تعلیم ، تحقیق ، ابلاغ ، مالیات اور عالمی امور وغیرہ ا کے حوالے سےفائدہ مند بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ دونوں جامعات میں باہمی تعاون کے اس معاہدے کو ممکن بنانے کے لیے چیئرمین شعبہ اسلامک اسٹڈیزیونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور پروفیسر ڈاکٹر محمد شہباز منج نے خصوصی کرادر ادا کیا۔
========

لاہور (جنرل رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہور کے ڈیپار ٹمنٹ آف وائلڈ لائف اینڈ ایکا لو جی نے گذ شتہ روز راوی کیمپس پتو کی میں ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے باہمی اشتراک سے جنگلی حیات کا عا لمی دن شاندار طریقے کے ساتھ منا یا۔د ن کی منا سبت سے آ گا ہی واک،سیمینار، وا ئلڈ لائف فو ٹو گرا فی مقا بلہ اور معلو ما تی لیکچرز کا ا نعقاد بھی کیا گیا جس کا مقصد طلبہ و عوام الناس میں ورلڈ وائلڈ لائف نبا تات و حیوا نات کی اہمیت کو اُ جا گر کر ناتھا۔ واک کی قیا دت ڈین فیکلٹی آف اینیمل پرو ڈکشن اینڈ ٹیکنا لو جی پروفیسر ڈاکٹر صا ئمہ نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں چیئر مین ڈیپار ٹمنٹ آف وائلڈ لائف اینڈ ایکا لو جی ڈاکٹر ارشد جا وید، سینئر مینیجر کنزر ویشن ڈبلیو ڈبلو ایف پاکستان مس حمیراعا ئشہ، مینیجر جیو گرا فیکل انفارمیشن سسٹم ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان عثمان اکرم کے علا وہ یونیورسٹی فیکلٹی ممبرا ن، طلبہ اور پرو فیشنلز کی بڑ ی تعداد نے واک میں حصہ لیا۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے مہمان سپیکرز نے وائلڈ لائف میپنگ و اسیسمنٹ میں جیو سپیچیئل ٹیکنا لو جی کا استعمال،وائلڈ لائف ہمارا سر ما یہ ہے اور اس کاتحفظ ہماری ذمہ داری سے متعلقہ مختلف پہلو ؤں پر شر کا کو معلو ماتی لیکچر ز دیے۔سیمینار کے اختتام پر فو ٹو گرا فی مقا بلے میں جیتنے والے طلبہ کے درمیان سر ٹیفیکیٹس تقسیم کیئے نیز ڈاکٹر صا ئمہ نے تما م شر کا کا شکریہ بھی ادا کیا۔

لاہور(جنرل رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کی سپیشل اینیملز اینڈ ویٹر نری ایمر جنسی ریلیف سو سا ئٹی سیور(SAVERS) کی سا تویں سا لا نہ ری یونین و تقریب حلف بر داری کا انعقاد گذشتہ روز سٹی کیمپس میں ہوا۔ جس میں وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹرنسیم احمد نے حلف برداری کی تقریب کی صدارت کرتے ہو ئے سیور سو سا ئٹی کے دیگر عہدے داروں سے حلف لیا۔تقریب میں مو جود دیگر اہم شخصیا ت میں پروفیسر ڈاکٹر کامران اشرف، پروفیسر ڈاکٹر یونس را نا سمیت فیکلٹی ممبران اور طلبہ و طالبات کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی۔اُ س مو قع پر خطاب کرتے ہو ئے پرو فیسر ڈاکٹرنسیم احمد نے سیور کے نئے عہد ے داروں کو مبارکباد دی اور جانوروں کی فلا ح اور ویٹر نری ایجو کیشن کی تر قی کے حوا لے سے (SAVERS)کی کاو شو ں کو بھی سرا ہا۔