گورنمنٹ گریجوایٹ گرلز کالج ٹاؤن شپ میں گزشتہ روز دوسرے کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم اے ایم ایس سی ،بی اے بی ایس سی کے سیشن سال 2017تا2022 کے مختلف ڈسپلن کی مجموعی طور پر300 ڈگریاں تقسیم کی گئیں ۔


لاہور (جنرل رپورٹر) گورنمنٹ گریجوایٹ گرلز کالج ٹاؤن شپ میں گزشتہ روز دوسرے کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم اے ایم ایس سی ،بی اے بی ایس سی کے سیشن سال 2017تا2022 کے مختلف ڈسپلن کی مجموعی طور پر300 ڈگریاں تقسیم کی گئیں ۔

18میڈلز ،23رول آف آ نر ز دیے گیے۔17
فیکلٹی ممبران کو نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی دکھانے پر شیلڈز سے نوازا گیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈی پی آئ

کالجز عاشق حسین اعوان تھے جب کہ اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر کالجز مس نورین،کالج پرنسپل
ڈاکٹر عنبرین جاوید ،متعدد کالجز کی پرنسپلز، مذکورہ کالج کی سابق پرنسپلز،کالج فیکلٹی ممبران اور طالبات کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی ۔
===================