سکھر آئی بی ای یونیورسٹی کے وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

سکھر آئی بی ای یونیورسٹی کے وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا, جامعہ کے ڈائریکٹرز و ہیڈ آف ڈیپارٹمینٹس سے اہم ملاقات, سکھر آئی بی ای یونیورسٹی پاکستان کا مایاناز ادارہ ہے, اس کی قیادت کرنا میرے لیئے اعزاز کی بات ہے, جامعہ کو مزید ترقی و بلندی تک لے جائینگے, پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ, وائیس چانسلر سکھر آئی بی ای یونیورسٹی

سکھر (پ – ر): سکھر آئی بی ای یونیورسٹی کے وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے جامعہ کے ڈائریکٹرز و ہیڈ آف ڈیپارٹمینٹس سے اہم ملاقات کی۔ اس موقعہ پہ شرکاہ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سکھر آئی بی ای یونیورسٹی پاکستان کا مایاناز ادارہ ہے, اس کی قیادت کرنا میرے لیئے اعزاز کی بات ہے, جامعہ کو مزید ترقی و بلندی تک لے جائینگے۔

وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ نے کہا کہ میرے نزدیک, ایک ایسے ادارے کی قیادت کرنا جو کہ اکیڈمک ایکسیلینس, انوویشن اور کمیونٹی کی انگیجمینٹ کے لیے پرعزم ہے, باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکھر آئی بی اے یونیورسٹی پاکستان کا مایاناز تعلیمی ادارہ ہے, جس نے کمیونٹی کی خدمت کے فلسفے کی بنیاد پر قوم کی تعمیر و ترقی کے اپنے بنیادی کام کو برقرار رکھا ہے۔

وائیس چانسلر نے بتایا کہ سکھر آئی بی اے یونیورسٹی ایک متحرک اور جامع معاشرے کے قیام کے لیے کوشاں ہے, اپنی “میرٹ-کوالٹی ایکسی لینس” کی اقدار پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم میں ایکسیلینس کو فروغ دیتی رہے گی۔

وائیس چانسلر نے کہا کہ ہماری یونیورسٹی طلباء کو اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرنے کی ایک زبردست تاریخ رکھتی ہے جو انہیں ان کے منتخب کیرئیر میں کامیابی کے لیے تیار کرتی ہے۔ ہمارے المنائی, قومی اور بین الاقوامی اداروں کے لیے برابری کے افرادی قوت بننے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہم پریکٹیکل نالیج کے حامل گریجویٹس تیار کرنے کے لیے اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھیں گے تاکہ اعلیٰ پیداواری صلاحیت سے قومی اور عالمی معیشت میں نمایاں طریقے سے حصہ ڈال سکیں۔

وائیس چانسلر سکھر آئی بی ای یونیورسٹی نے کہا کہ ہمارے اکیڈمک پروگرامز ایک ڈائیورس اسٹوڈنٹ باڈی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں تاکہ انہیں قومی اور عالمی معیشت کے لیے ایک قابل افرادی قوت بنایا جا سکے۔ سکھر آئی بی اے یونیورسٹی تمام عالمی معیار کی سہولیات سے آراستہ ہے اور یہ ہم سب کے لیے ایک قابل فخر بات ہے کہ ہم ایک ایسی یونیورسٹی سے منسلک ہیں جو اپنی انوویشنس اور نئی ٹیکنالوجیز کو متعارف کرانے اور اپنانے والی پہلی یونیورسٹی ہے۔

وائیس چانسلر نے بتایا کہ اپنے تعلیمی پروگراموں کے علاوہ، ہم ریسرچ اور انوویشن کے لیے بھی پرعزم ہیں۔ ہمارے فیکلٹی ممبران جدید ریسرچ پراجیکٹس میں مصروف ہیں جو قومی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف تعلیمی شعبوں میں حقیقی طور پر اثر ڈال رہے ہیں۔

انہوں نے مذید کہا کہ سکھر آئی بی اے یونیورسٹی میں، ہم کمیونٹی انگیجمینٹ کی اہمیت کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ ہم اپنی مقامی کمیونٹیز کی خدمت کے لیے بھی کوشاں ہیں، اور ہم اس موقعہ پہ اپنے طلباء, المنائی، فیکلٹی اور عملے کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔

پروفیس ڈاکٹر آصف احمد شیخ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ کہ ہم ساتھ مل کر اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ میں اپنے تمام طلباء، فیکلٹی اور عملے کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ وہ تمام میسر مواقع کو استعمال کریں جو کہ اس یونیورسٹی کو قومی تعلیمی میدان میں مذید آگے بڑھا سکیں۔ اور میں یونیورسٹی سے منسلک تمام افراد سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اعلیٰ معیار کے ذریعے کمیونٹی کی خدمت کے مشن کو برقرار رکھیں۔ اور اپنا وقت اور اپنی کوششوں سے مواقع کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے مذید کہا کہ سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے وائس چانسلر ہونے کے ناطے، سب کے ساتھ مل کہ میں اس امید اور یقین کا اظہار کرتا ہوں کہ ہم اس یونیورسٹی کو ھائییسٹ اکیڈمک ایکسیلینس اور مذید بلندی تک لے جائیں گے۔
اس سے قبل یونیورسٹی آمد پہ جامعہ کے نئے وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور سابق وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر میر محمد شاہ و دیگر ڈائریکٹرز اور ہیڈ آف ڈپارٹمینٹس نے انہیں خوش آمدید کہا اور مبارکباد دی۔

====================