یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں گذشتہ روز آوا رہ کتو ں اور بلیو ں کی بڑ ھتی ہو ئی آبا دی کی روک تھا م کے حوا لے سے “ورلڈ سپئے ڈے (اختہ کاری) ” کا عالمی دن منا یا گیا

لاہور(جنرل رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں گذشتہ روز آوا رہ کتو ں اور بلیو ں کی بڑ ھتی ہو ئی آبا دی کی روک تھا م کے حوا لے سے “ورلڈ سپئے ڈے (اختہ کاری) ” کا عالمی دن منا یا گیا۔ دن کے مناسبت سے یونیورسٹی میں واک کا انعقاد بھی کیا گیاجس کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی نے کی جبکہ فیکلٹی ممبرا ن اور طلباو طالبات کی بڑی تعدادنے شر کت کی۔سپئے دن کا مقصد عوا م النا س میں آ گا ہی پھیلا نا تھا کہ آوا رہ جا نو روں (کتے،بلیو ں) کو جان سے مارنے کی بجائے اُن کی اختہ کاری کے ذریعے ا فزا ئش نسل کورو کنے کے لئے سر جیکل اور کیمیکل کے طر یقو ں کو ا پنا یا جا ئے تا کہ ان میں ا فزا ئشی صلاحیت کو ختم کرکے بڑھتی ہوئی آبا دی کو روکاجائے۔