کراچی کی چار سو سے زائد چھوٹی اور بڑی سڑکوں کی استر کاری کا کام جاری ہے جن میں 268 سڑکیں ورلڈ بینک (کلک) کے تعاون سے کے ایم سی کے ذریعے تعمیر کرائی جا رہی ہیں

کراچی
مور خہ 24فروری2023
کراچی ( ) صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کی چار سو سے زائد چھوٹی اور بڑی سڑکوں کی استر کاری کا کام جاری ہے جن میں 268 سڑکیں ورلڈ بینک (کلک) کے تعاون سے کے ایم سی کے ذریعے تعمیر کرائی جا رہی ہیں ، چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا یہ وژن ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو بَر وقت یقینی بنایا جائے، چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے اس وژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے سندھ حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں جاری سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر کلک آصف جان صدیقی، میونسپل کمشنر سید شجاعت حسین، ڈی جی ٹیکنیکل سروسز کے ایم سی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے، دورے کے موقع پر پروجکٹ ڈائریکٹر کلک اور میونسپل کمشنر کے ایم سی نے صوبائی وزیرِ بلدیات کو تفصیلی بریفنگ دی، صوبائی وزیرِ بلدیات نے ہدایت کی کہ سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کے کاموں میں معیار کو برقرار رکھتے ہوئے اس طرح مکمّل کیا جائے کہ ہونے والے کام وقتِ مقررہ پر مکمّل ہوں اور عوام تک اس کے ثمرات پہنچیں، انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے دوران عوام کو جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کا بخوبی اندازہ ہے اسی لیے ہماری یہ کوشش ہے کہ ہونے والے ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمّل کر لیا جائے، انہوں نے کہا کہ افسران کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ ان کاموں کی خود بھی نگرانی کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ سڑکوں کی استر کاری میں کسی بھی قسم کی کوئی کمی نہیں آئے ۔
ہینڈ آؤٹ نمبر (ایم ایس ایس)
========================