گورنرسندھ سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صوبائی صدر مولانا راشد محمود سومرو کی ملاقات صوبہ کی سیاسی صورتحال، سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال

کراچی ( فروری 24 ) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صوبائی صدر مولانا راشد محمود سومرو نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ کی سیاسی صورتحال، سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سند ھ نے کہا کہ صوبہ سندھ کے تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر سندھ کو خوشحال بناسکتے ہیں۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ دلوں کو جوڑنے کے مشن پر ہوں، اس ضمن میں کسی تنقید کی پرواہ نہیں اور سب سے مشاورت جاری رکھوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا کام کرنا چاہتا ہوں کہ لوگوں کے دلوں میں اتر جاﺅں۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صوبائی صدر مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ گورنر سندھ کی اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت صوبہ کے مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔
======