بلوچستان میں دو کونسلر والی جماعت کے سینیٹر کی وزیر اعلی بلوچستان پر تنقید چھوٹا منہ بڑی بات کے مترادف ھے

سینیٹر صاحب گوادر میں اپنی جماعت کی غنڈہ گردی پر جواب دیں
بابر یوسفزئی کوآرڈینیٹر وزیر اعلی بلوچستان

گوادر میں سینیٹر مشتاق احمد کی جماعت کے لوگوں نے غیر ملکی سیاحوں کو قید و حبس بے جا میں رکھا

بلوچستان کے لوگ کسی کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے ، سینیٹر صاحب بتائیں آج تک انہوں نے سینیٹ میں کتنے بلوچستان کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا

سینیٹر مشتاق احمد مگر مچھ کے آنسوں بہانے کے بجائے وفاق سے بلوچستان کو بلوچستان کا جائز حق دلوائیں
بابر یوسفزئی کوآرڈینیٹر وزیر اعلی بلوچستان

وزیر اعلی بلوچستان اپنی تمام ذمہ داریوں سے آگاہ ھیں

ہمیں لیکچر دینے اور ہمارے صوبے کے لوگوں کی لاشوں پر سیاست کرنے کے بجائے سینیٹر صاحب منصورہ پر توجہ دیں
بابر یوسفزئی کوآرڈینیٹر وزیر اعلی بلوچستان
====================================
خبرنامہ نمبر 2023/523
کوٹہ 23فروری:_وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خان محمد مری کے مغوی بچوں کی باحفاظت بازیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوۓ بچوں کی باحفاظت بازیابی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں خاص طور پر لیویز فورس کی کا رکردگی کو سراہا ہے وزیراعلئ نے کہا ہے کہ مغوی بچوں کے حوالے سے عوام اور حکومت میں گہری تشویش پائی جاتی تھی جس کا خاتمہ ممکن ہواوزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا ء لانگو ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ زاہد سلیم اور آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوۓ کہا ہے کہ وہ مغوی بچوں کی بازیابی کے آپریشن کی نگرانی کرتے رہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پولیس جانفشانی اور خلوص نیت سے بارکھان واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے حکومت اور حکومتی اداروں پر تحقیقات کے حوالے سے نہ تو دباؤ ہے اور نہ ہی کوئی دباؤ قبول کیا جاۓ گاواقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہاہےوزیراعلیٰ نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ اس افسوسناک واقعہ کے تمام حقائق اور محرکات جلد سامنے آجائیں گےاور واقعہ کے زمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جاۓگی ۔