فیکٹری مالکان کو غیر ہنر مند محنت کشوں کی کم از کم 25,000/-روپے ماہانہ اُجرت کا تصدیقی بیان آویزاں کرنے کی ہدایت

فیکٹری مالکان کو غیر ہنر مند محنت کشوں کی کم از کم 25,000/-روپے ماہانہاُجرت کا  تصدیقی بیان  آویزاں کرنے کی ہدایت
کراچی 21فروری۔ مینیمم ویجز بورڈ سندھ کی سفارش پر حکومت سندھ نے  غیر ہنر مند محنت کشوں کی کم از کم25,000/-روپے ماہانہ اُجرت  کا نوٹیفکیشن جاری   کیا تھا ، جس کا اطلاق   یکم جون 2022 سے ہوا تھا ۔ مینیمم ویجز بورڈسندھ کے جاری کردہ اعلامیہ کے  مطابق کم ازکم اجرت ایکٹ 2015 کے تحت ہر آجر اس  پرعملدرآمد کا پابند ہے اور غیر ہنر مند محنت کشوں کو کم از کم اُجرت 25,000/-روپے ماہانہ ادا کرنا ہو گی۔  اس  جاری کردہ اعلامیہ  کے ذریعے صوبہ سندھ کے تمام آجروں کو ہدایت دیگئی  ہے کہ وہ کم از کم اُجرت  25,000/- روپے ماہانہ کی ادائیگی کے حوالے سے غیر ہنر مند ورکرز کی آگاہی کے لئے تصدیقی بیانکو فیکٹری  کےاحاطے کے باہر ایک مناسب سائزکے بینر یا بورڈ کے ذریعے نمایاں/ ڈسپلے کریں۔
(ایم یو) 169ہینڈآؤٹنمبر  
 
محکمہ اطلاعات حکومت سندھ                                                               فون۔99204401
کراچی
مور خہ 21فروری2023
ملیر ایکسپریس وے پراجیکٹ کے محکمۂ آبپاشی سے متعلقہ معاملات جلد از جلد حلکئے جائیں۔
سید قاسم نوید قمر ۔
کراچی 21فروری۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے سرمایہ کاری اورپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سید قاسم نوید قمر نے کہا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے سندھحکومت کا ایک نہایت اہم منصوبہ ہے اور اس منصوبے کی معینہ مدت میں تکمیل کے لئےتمام مسائل کا  بروقت حل سندھ حکومت کی ترجیحاتمیں شامل ہے۔انہوں نے ہدایات دیں کہ ملیر ایکسپریس وے کے محکمۂ آبپاشی سے متعلقہمعاملات کو جلد از جلد حل کیا جائے۔ یہ ہدایات انہوں نے آج ملیر ایکسپریس وے کے تفصیلی دورے کےموقع پر دیں۔ انہوں نے محکمۂ آبپاشی کے چیف انجینئر کوٹری بیراج و دیگر متعلقہ انجیئرزاور ڈائریکٹر جنرل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یونٹ اسد ضامن کے ہمراہ قیوم آباد سے ایمنائن تک ملیر ایکسپریس وے کا تفصیلی دورہ کیا اور کہا کہ ملیر ایکسپریس وے منصوبےکی بروقت تکمیل کے لئے تمام درپیش مسائل جلد حل کئے جائیں تاکہ عوامی مفاد کے اسمنصوبے کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جاسکے۔
(ایس۔اے۔این) 170ہینڈآؤٹنمبر  
 
 
محکمہ اطلاعات حکومت سندھ                                                               فون۔99204401
کراچی
مور خہ 21فروری2023
سندھ حکومت کاگنےکی نئے آنے والےفصل کی امدادی قیمت450 روپےفی من مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
کراچی 21فروری۔ سندھ حکومت کا گنے کی نئے آنے والی فصل کی امدادی قیمت 450روپےفی من مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا.مشیر زراعت منظور وسان کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ سندھ حکومت نے صوبے میں گنے کی نئی آنے والے فصل کی قیمت 450 روپے فی منمقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جس کی منظوری کے لئے سندھ کابینہ کو سمری بھیج دی جائےگی. منظور وسان کا کہنا تھا کہ گنے کی قیمت 450 روپے فی من کرنے سے  آبادگار اپنی کمرسیدھی کرسکیں گے اور زراعت پرتوجہ دیں گے،واضح رہے کہ سندھ میں 4 ماہ پہلے گنے کی قیمت 302 روپے فی من مقرر کیگئی تھی.
() 171ہینڈآؤٹنمبر  
 
محکمہ اطلاعات حکومت سندھ                                                               فون۔99204401
کراچی
مور خہ 21فروری2023
 
کراچی 21فروری۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و محکمہ کوآپریٹو سوسائٹیز سندھ جاماکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کے پی ٹی آئی کی نااہل حکومت عوام سے جھوٹ بولنے کےسوا کچھ نہ کر سکی جبکہ پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ ان خیالاتکا اظہار انہوں نے آج اپنے انتخابی حلقہ پنوعاقل میں مختلف مقامات پر ترقیاتیمنصوبوں کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر نے 10کروڑ روپیہ کی لاگت سے چیچڑو لنک روڈ سے مھیسرو اسٹاپ، ولیج مولے ڈنو، ولیج موٹو میربحر،ولیج مھر میربحر، ولیج جادو انڈھڑ، ولیج احسن کھوکھر،ولیج محمد سچل ملاح،ولیج گلحسن گمب ودیگر لنک روڈز کا افتتاح کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد دیگر ترقیاتیاسکیموں کا بھی افتتاح ہونے جا رہا ہے۔پیپلز پارٹی کی حکومت عوامی امنگوں کیترجمانی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے حالیہ برسات میں سیلاب متاثرینکو مکانوں کی فراہمی کا وعدہ وفا کیا ہے اور بہت جلد متاثرین کو مالکانہ حقوق کےساتھ مکان تعمیر کرکے دئیےجارہے ہیں۔
(ایم یو) 172ہینڈآؤٹنمبر  
 
محکمہ اطلاعات حکومت سندھ                                                               فون۔99204401
کراچی
مور خہ 21فروری2023
اسلحہ لائسنسقوانین اسلحہ کی نمائش کی ہرگز اجازت نہیں دیتے ، شرجیل انعام میمن
کسی کو اجازت نہیںکہ گاڑیوں کے ڈالوں میں اسلحہ کی نمائش کر کے معاشرے میں خوف پھیلائے ۔ شرجیلانعام میمن
گاڑی مالکان اوریجنلنمبر پلیٹس گھر رکھ دیتے ہیں اور جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرتے ہیں ، شرجیل انعاممیمن
سندھ حکومت نےان تمام چیزوں کو ٹھیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، شرجیل انعام میمن
28فروری سے پورے صوبہ میں  باقاعدہ کریک ڈاؤنکا آغاز کیا جائے گا، وزیر اطلاعات سندھ کا سندھ اسمبلی سیشن میں اظہار خیال
 
کراچی 21فروری۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اسلحہلائسنس قوانین اسلحہ کی نمائش کی ہرگز اجازت نہیں دیتے ، لائسنس کے مطابق اسلحہ کوکنسیلڈ کر کے رکھنا ہے ، کسی کو اجازت نہیں کہ گاڑیوں کے ڈالوں میں اسلحہ کی نمائشکر کے معاشرے میں خوف پھیلائے ۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کے مالکان  اوریجنل نمبر پلیٹس گھر میں رکھ دیتے ہیںاور  جعلی نمبر پلیٹس استعال کرتے ہیں ،جبکہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے نئی مشین ریڈییبل نمبر پلیٹس کا اجراء ہی اسمقصد کے لیے کیا ہے کہ گاڑیوں کے کوائف کا فوری پتا چل سکے۔    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ان تمام چیزوںکو ٹھیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، 28 فروری سے پورے صوبہ میں محکمہ ایکسائز  ، پولیس اور رینجرز باقاعدہ کریک ڈاؤن کا آغازکریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں منگل کے روز سندھ اسیمبلی سیشن سے خطاب کرتےہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نہیں چاہتی کہ عوام کو تکلیف پہنچائی جائے، اس لئے ایک ہفتہ کا وقت دیا ہے ، بہتر یہی ہے کہ عوام ان چیزوں کو خود ہی ٹھیککر لے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سختی سے ہدایت دی ہےکہ کسی کو بھی اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں دی جائے گی  ۔ پولیس ، اور رینجرز کے اہلکاروں کو بھی صرفوردی میں اسلحہ لے کر چلنے کی اجازت ہوگی ، وردی کے بغیر  کسی اہلکار کو بھی اسلحہ لے کر چلنے کی اجازتنہیں ہوگی ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ نجی سیکیورٹی کمپنیوں کے گارڈز کو بھی اسلحہ کینمائش کی اجازت نہیں ، اگر سیکیورٹی کمپنیوں کے گارڈز اسلحہ کی نمائش کرتے نظر آئےتو ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی نجی گاڑیوں پرحکومت سندھ اور حکومت پاکستان کی جعلی نمبر پلیٹس استعمال کی جاتی ہیں ، ان کےخلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی ، کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف کی بینچز سے بھی حکومت کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے ،  جوکہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری اسیمبلی سے اس معاملے پر یہ پیغام جائے ،  تمام منتخب نمائندے اس معاملے پر یک آوازہوں  ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب اس طرح کےاہم اشوز پر ایک ہونگے تو عوام کے اہم مسائل حل ہوسکتے ہیں اور دہشتگردی کی لعنتکو ختم کر سکتے ہیں ۔
(ایف ایچ بی) 173ہینڈآؤٹ نمبر