دوران ملازمت وفات پانے والے واٹر بورڈ ملازمین کے لواحقین بیٹی، بیٹے اور بیوہ کو حسب تعلیم ایک سے گیارہ گریڈ تک مستقل بنیادوں پر ملازمت کے آفر آرڈرز جاری کردیے گئے


کراچی:- ( ) دوران ملازمت وفات پانے والے واٹر بورڈ ملازمین کے لواحقین بیٹی، بیٹے اور بیوہ کو حسب تعلیم ایک سے گیارہ گریڈ تک مستقل بنیادوں پر ملازمت کے آفر آرڈرز جاری کردیے گئے، آفر آرڈرز دینے کی تقریب کا انعقاد ایم سیکریٹریٹ واٹر بورڈ کارساز میں ہؤا جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر / مینیجنگ ڈائریکٹر واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد تھے، تقریب کے موقع پر سی ای او واٹر بورڈ کا کہنا تھا وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ذاتی دلچسپی اور انکی انتھک کاوشوں کے باعث الحمدللہ واٹر بورڈ انتظامیہ آج ایک اور سنگ میل کامیابی کے ساتھ عبور حاصل کرتے ہوئے دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے ورثاء کو شفاف طریقے سے مستقل روزگار فراہم کرکے اپنے وعدے میں سرخرو ہوگئی ہے، انہوں نے کہا میں وزیر بلدیات سندھ کا انتہائی ممنون و مشکور ہوں جنہوں نے دوران ملازمت وفات پانے والے واٹر بورڈ ملازمین کے لواحقین کو بروقت مستقل بنیادوں پر ملازمت دینے میں اہم کردار ادا کیا، انکا کہنا تھا وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات سندھ کی خصوصی ہدایات پر واٹر بورڈ کو ایک مثالی ادارہ بنایا جارہا ہے، انہوں نے کہا ورلڈ بینک اور سندھ حکومت کے مشترکہ تعاون سے نئے ملازمین کو ٹریننگ کرائی جائیگی، سی ای او واٹر بورڈ نے نئے ملازمین کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو لگن سے کام کرنا ہوگا کیونکہ آپ کا مستقبل واٹر بورڈ سے جڑا ہوا ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ انشاء اللہ آئندہ بھی ملازمین کی بہتری اور انکے فلاح و بہبود کیلئے مزید موثر اقدامات کرتے ہوئے ملازمین کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی، تقریب میں ڈی ایم ڈی ایچ آر ڈی ساجد نظام، ڈائریکٹر پرسنل محمد امین تغلق، ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر آفیسر محمد نواز سمیت دیگر افسران موجود تھے، دوسری جانب دوران ملازمت وفات پانے والے واٹر بورڈ ملازمین کے لواحقین کی جانب سے واجبات نہ ملنے کی شکایات پر سی ای او واٹر بورڈ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے اہل خانہ کو فوری ریلیف فراہم کرنے کیلئے جنازے کے اخراجات اور مالی امداد کو فوری ادائیگی جو یقینی بنایا جائے، سی ای او واٹر بورڈ نے کہا کہ جو بھی ڈویڑنل اکائونٹنٹ یا کلرک وفات پانے والے یا ریٹائرڈ ملازمین کی واجبات کے کیس بنانے میں تاخیر کریگا اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر (پی-آر-او)
کراچی واٹر اینڈ سیوریج

=================

=======