سندھ ؛ سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی جمعہ تا پیر بند رہے گی

کراچی: سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو جمعہ سے پیر تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کرنے کا مقصد گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کرنا ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے فرانچائز صوبہ سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز بشمول آر ایل این جی پمپز کو جمعہ 17 فروری صبح 8 بجے سے پیر 20 فروری صبح 8 بجے تک 72 گھنٹوں کے لیے گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

تمام جنرل انڈسٹریز اور کیپٹو پاور کو اتوار 19 فروری صبح 8 بجے سے اگلے 24 گھنٹے کیلئے گیس کی ترسیل بند رہے گی۔

==================